ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن میچ میں ٹیم انڈیا کو ایڑی چوٹی کا زور لگانے کی ضرورت

کنگسٹن: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا ویسٹ انڈیز دورہ اب تک تفریح بھرا رہا اور اس نے گذشتہ میچ آسانی سے جیت کر برتری بھی حاصل کرلی لیکن چوتھے ون ڈے میں ٹیم چھوٹے ہدف کا تعاقب بھی نہ کر سکی جس کے بعد اسے جمعرات کو سبینا پارک میں کھیلے جانے والے فیصلہ کن میچ میں سیریز پر گرفت مضبو ط کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگانا ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری پر تھی لیکن میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم نے اسے چوتھے میچ میں پھیر بدل کا شکار بنا دیا۔
ویسٹ انڈیز کے پاس جہاں اب آخری میچ کو جیت کر سیریز 2-2 سے ڈرا کرانے اور اپنی ہار ٹالنے کا موقع ہے تو وہیں وراٹ کوہلی اینڈ کمپنی کو سیریز پر قبضہ کرنے کے لئے آخری میچ کو ہر حال میں جیتنا ہوگا۔ ٹیم انڈیا کی سیریز میں اب تک کارکردگی اچھی رہی ہے اور پہلا میچ بارش کی وجہ سے رد ہونے کے بعد اس نے دوسرے اور تیسرے میچ کو 105 اور 93 رنوں کے بڑے فرق سے جیت لیا ہے لیکن گزشتہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 189 کے نجی اسکور پر روکنے کے باوجود ٹیم انڈیا کے بلے بازوں نے اس قدر مایوس کیا کہ وہ آسان ہدف کے سامنے دو گیندیں پہلے ہی 178 پر ڈھیر ہوکر میچ 11 رن سے گنوا بیٹھی۔
ہندوستان کے بلے بازی کے کوچ سنجے بانگڑ اور کپتان وراٹ نے اس میچ میں شکست کے لئے ٹیم کے بلے بازوں کو کافی لتاڑا، خاص طور پر ان کے شاٹ کے انتخاب کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی۔ ویسے خود کپتان نے بھی دوسرے ون ڈے میں 87 رن کی اننگز کے بعد تیسرے اور چوتھے میچ میں 11 اور 3 رن کی اننگز ہی کھیلی ہیں۔ وہیں دھون نے ان دو میچوں میں 2 اور 5 رن ہی بنائے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India eye redemption series win after embarrassing defeat in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply