ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف42ملین ڈالر ہرجانہ کا دعویٰ واپس لے لیا

نئی دہلی: ٹونٹی ٹونٹی کے ورلڈ چمپین ویسٹ انڈیز اس وعدے کے بعد کہ وہ 2014میں اپنے ادھورے چھوڑے دورے کا ازالہ کرنے کے لیے آئندہ سال اپنی ٹیم ہندوستان بھیجے گا، ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے اس کے خلاف 42ملین ڈالر کے ہرجانہ کا اپنا دعویٰ واپس لے لیا۔ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے ذریعہ اتنی کثیر رقم کے دعوے سے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا،جو پہلے ہی مالی بدحالی کا شکار ہے اور اپنے کھالڑیوں سے ٹکراو¿ کی راہ پر ہے، دیوالیہ نکل جاتا۔ہندوستاتنی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے کرک انفو سے کہا کہ ان کے پیشر و نرائن سوامی سری نواسن کی ٹیم کی جانب سے داخل کیا گیا یہ دعویٰ واپس لینے کا فیصلہ ویسٹ انڈیز کی اس یقین دہانی کے بعد کیا گیا جس میں اس نے کہا ہے کہ اپنے ادھورے چھوڑے دورے کا ازالہ کرنے اس کی ٹیم ہندوستان کا دورہ کرے گی۔ویسٹ انڈیز کے دورے کے پروگرام کو آئندہ ماہ قطعی شکل دے دی جائے گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India drops 42 million claim against windies over abandoned tour in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply