انڈر 19خواتین فٹ بال میچ میں ایران نے ہندوستان کو برابری پر روکا

انڈر 19خواتین فٹ بال میچ میں ایران نے ہندوستان کو برابری پر روکا
ہنوئی:آخری منٹ میں کئے گئے شاندار گول کی بدولت ایران نے یہاں اے ایف سی انڈر -19 خواتین فٹ بال چیمپئن شپ کوالیفائرس میں گروپ ڈی کے اپنے پہلے میچ میں ہندستان کو 1-1 کی برابری پر روک دیا۔
بدھ کو کھیلے گئے اس میچ میں ہندستانی لڑکیوں نے شروعات سے ایران کے خلاف جارحانہ رخ اپنایا. ایران نے بھی ہندستان کو سخت ٹکر دی اور پہلا ہاف بغیر گول کے برابری پر ختم ہوا۔ دوسرے ہاف میں 59 ویں منٹ میںکشمینا نے شاندار گول کر کے ہندستان کو برتری دلا دی۔
ایک وقت میں جب ہندوستان فتح کی طرف بڑھ رہا تھا تبھی ایران کی مختاریفر نے 81 ویں منٹ میں برابری کا گول کرتے ہوئے ہندوستان کی جیت کے منصوبے پر پانی پھیر دیا اور ہندستان کو 1-1 سے ڈرا کھیلنے کے لیے مجبور کر دیا۔ ہندستان کا اب اگلا میچ 4نومبر کو ویت نام کے خلاف ہے۔