ایشیائی ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں ہندوستان نے جاپان کو 10-2سے روندا ,روپندر نے6گول کیے

کوانٹن (ملائیشیا): دفاعی کھلاڑی روپندر پال سنگھ کے شاندار چھ گولوں کی بدولت ہندوستان نے ایشیائی ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اپنے پہلے میچ میں جمعرات کو جاپان کو دو کے مقابلہ دس گول سے زبردست شکست دی۔ روپندر نے پہلے، دوسرے اور چوتھے ہاف میں دو دو گول کئے۔
اس کے علاوہ رمندیپ سنگھ نے پہلے ہاف میں دو، فارورڈ تلوندر سنگھ نے دوسرے ہاف میں ایک اور فارورڈ کھلاڑی یوسف نے چوتھے ہاف میں ایک گول کیا۔ جاپان کی طرف سے دوسرے اور تیسرے ہاف میں ایک ایک گول ہوئے۔
ہندوستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے ہی میچ میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ٹیم کے لئے رمندیپ سنگھ نے میچ کے دوسرے ہی منٹ میں گولکرکے ٹیمکاکھاتا کھول دیا۔ اس کے بعد روپندر نے نویں اور 12 ویں منٹ میں ٹیم کے لئے شاندار دو گول کئے۔
اس کے تین منٹ بعد رمندیپ نے 15 ویں منٹ میں گول کرکے اسکورچار۔صفرکر دیا۔ اس کے بعد تو روپندر گول کرتے رہے اور جاپانی کھلاڑی بس دیکھا کیے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India demolish japan 10 2 in asian champions trophy in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply