کوہلی کی شاندار ہاف سنچری کی مدد سے ہندوستان کی پاکستان پر 6وکٹ سے جیت

کولکاتا:وراٹ کوہلی کی شاندار ہاف سنچری کی مدد سے ٹیم انڈیا نے پاکستان کو 6وکٹ سے ہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میں پہلی جیت حاصل کر لی۔ٹیم انڈیا نے119رنز کا ہدف اووروں میں ہی پورا کر لیا۔کوہلی نے قلیل اسکور پر ٹاپ آرڈر کے تین بلے بازوں کے اور پھر اس کے بعد یوراج سنگھ کے بھی آو¿ٹ ہوجانے کے باوجود اپنے اوسان خطا نہ ہونے دیے ۔
اور بلے بازی کا لاجواب مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ہاف سنچری مکمل کی بلکہ صرف37گیندوں پر 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے55رنز کی غیر مفتوح اننگز کھیل کر ٹیم انڈیا کو 15.4اووروں میں ہی جیت دلادی۔کپتان مہندر سنگھ دھونی 9گیندوں پر ایک چھکے کے ساتھ9رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ وراٹ کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اگرچہ119رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے محمد عامر اور محمد سمیع نے پاور پلے کے پانچ اوور مکمل ہونے سے پہلے ہی محض23رنز پر ٹاپ آرڈر کے تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا دی تھی۔
روہت شرما دو چوکوں کے ساتھ 11بالوں پر 10رنز پر عامر کا شکار بنے۔ اور اننگز کے پاپنچویں اوور میںمحمد سمیع نے لگاتار گیندوں پر شیکھر دھون اور سریز رینا کو کلین بولڈ کر کے ہندوستان کے خیمے میں کھلبلی مچا دی ۔لیکن یوراج سنگھ نے نہ صرف محمد سمیع کو ہیٹ ٹرک نہ کرنے دی بلکہ کوہلی کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا ۔ انہوں نے کوہلی کے ساتھ مل کر چوتھے وکٹ کے لیے 61رنز بنائے۔
آخر کار وہاب ریاض نے 12ویں اوور کی آخری گیند پر یوراج کو محمد سیع کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کراکے اس پارٹنر شپ کو توڑا۔لیکن اس وقت تک یہ جوڑی ٹیم کو ہدف کے کافی قریب پہنچا چکی تھی۔یوراج سنگھ نے23گیندیں کھیلیں اور ایک چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ24رنز بنائے۔ کہ ان دونوں کی پارٹنر شپ ہندوستان کو میچ جتوا گئی۔ اس جیت سے ہندوستان دو پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن پر آگیا ہے کیونکہ رن ریٹ میں وہ پاکستان سے کافی پیچھے ہے۔
پاکستان کا رن ریٹ +0.999اور ہندوستان کا- 0.895ہے۔ نیزی لینڈ 4پوائنٹس اور +1.375کے ساتھ سر فہرست ہے۔ اس سے قبل دھونی ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔پچ کی ٹرن دیکھتے ہوئے پاکستانی افتتاحی بلے بزوں شرجیل خان اور احمد شہزاد نے بڑے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 18اووروں میں5وکٹ پر 118رنز بنائے۔شرجیل اور شہزاد نے ایسی وکٹ پر جو رفتار اور باو¿نس کے بجائے اسپنروں اور سوئنگ بولروں کو زیادہ مدد دے رہی تھی سنبھل کر کھیلتے ہوئے پہلے وکٹ کی رفاقت میں38رنز بنا کراچھا اسٹارٹ دیا۔
اس شراکت کو توڑنے کے لیے دھونی نے جزوقتی اسپنر سریش رینا کو اٹیک پر لگایا اور انہوں نے بھی شرجیل کو پانڈیا کے ہاتھوں جو ایک مشکل کیچ لیتے ہوئے زخمی بھی ہو گئے مڈ آن پر کیچ آو¿ٹ کرا کے اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا۔ شرجیل نے 24گیندوں پر17رنز بنا ئے۔ جس میں ان کے دو چوکے شامل تھے۔رنز بنانے کی رفتار بڑھانے کے لیے کپتان شاہد آفریدی نمبر تین پر کھیلنے آئے لیکن ابھی اسکور میں 8رنز کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ دوسرے اوپنر شہزاد بھی 28گیندوں پر تین چوکوں کے ساتھ25رنز بنا کر بومرا کے شکار ہو گئے۔دوسری جانب شاہد آفریدی جس مقصد کے لیے آئے تھے اسے وہ پورا نہ کر سکے اور انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف جو جارحانہ اننگز کھیلی تھی اسے نہ دوہرا سکے اور صرف8رنز بنا کر پاندیا کی شارٹ آف لینتھ گیند پر لمبی ہٹ لگانے کی کوشش میں لانگ آن پر وراٹ کوہلی کو کیچ دے بیٹھے۔صرف65رنز پر تین وکٹ گرنے اور صرف 5اوور باقی رہنے کے باعث پاکستان زبردسست دباو¿ میں آگیا لیکن تجربہ کار بلے باز شعیب ملک نے پانڈیا کی گیند پر پاکستانی اننگز کا پہلا چھکا لگا کر اپنی ٹیم کا دباو¿ ٹیم انڈیا کی طرف منتقل کر دیا ۔
اسی اوور میں عمر اکمل نے بھی شاندار چھے سے رہے سہے دباو¿ سے ٹیم کو آزاد کر دیا۔شعیب ملک نے عمر اکمل کے ساتھ مل کر نہ صرف لڑکھڑاتی اننگز کو سنبھالا بلکہ چوتھے وکٹ کے لیے 36رنز کی پارٹنر شپ کر کے ٹیم کی سنچری پوری کر دی۔لیکن اس دوران عمر اکمل 16گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ 22رنز بنا رک جڈیجہ کو کٹ مارنے کی کوشش میں وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔پچ کچھ اس قدر ٹرن لے رہی تھی کہ عمر اکمل بھی جارحانہ انداز اختیار نہ کر سکے۔شعیب ملک ہی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر سکے ، انہوں نے 16گیندوں پر 3چوکوں اور ایک چھکا لگا کر 26رنز کی اننگز کھیلی۔سرفراز 8اور محمد حفیظ 5رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ہندوستان کی طرف سے نہرہ،بومرا، جڈیجہ، رینا اور پانڈیا نے ایک وکٹ لی جبکہ اشون کو کوئی وکٹ نہ مل سکی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India defeat pakistan in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply