ارجنٹینا کو ہرا کر ہندوستان نے اولمپک ہاکی تمغے کی امیدیں روشن رکھیں

ریو دی جنیریو:جرمنی کے خلاف آخری لمحات میں غفلت کا مظاہرہ کرنے کا خمیازہ شکست کی شکل میں بھگتنے کے بعد ا سے سبق لیتے ہوئے ہندوستان نے ارجنٹینا آخری سیشن کے آخری لمحات میں اپنے حواس مجتمع رکھتے ہوئے ارجنٹینا کے مسلسل حملوں کو پسپا کر کے منگل کو ریو اولمپکس کے مرد ہاکی مقابلوں کا پول -بی مقابلہ 2-1 سے جیت لیا۔
ہندوستان کو 35 ویں منٹ تک 2-0 کی برتری حاصل کر لی تھی لیکن ارجنٹینا نے 49 ویں منٹ میں اپنا پہلا گول کرنے کے بعد اگلے چھ منٹ تک مسلسل حملوں سے ہندوستانی دفاع میںکھلبلی مچادی دیا۔
ایسا لگ رہا تھا کہ کہیں ارجنٹینا بھی جرمنی والی کہانی نہ دوہرا دے لیکن کپتان اور گول کیپر پی آر شرجیش اور ڈ یفینڈرنے فیصلہ کن موقعوں پر زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو اولمپکس کی دوسری جیت دلا دی ۔ واضح رہے کہ سات سال میں ارجنٹینا کے خلاف ہندوستان کی یہ پہلی جیت ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان نے آخری بار 2009 میں ارجنٹائنا کو شکست دی تھی۔
ہندوستان نے چنگلینسانا سنگھ کے آٹھویں منٹ میں پینالٹی کارنر پر ہونے والے گول سے برتری حاصل کرلی۔ کوتھاجیت سنگھ نے 35 ویں منٹ میں میدانی گول داغکر ہندوستان کو 2-0 سے آگے کر دیا۔ کوتھاجیت نے اس طرح ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا یہ پہلا میدانی گول کیا۔
2-0 کی برتری کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر کی ہندوستانی ٹیم ساتویں رینکنگ کی ارجنٹینا ٹیم کے خلاف اپنا مقابلہ آسانی سے جیت جائے گی لیکن آخری 12 منٹ میں ارجنٹینا نے ہندوستانی کھلاڑیوں پر پے درپے حملے کر کے کوچ رولیٹ اولٹمنس کو تھرا دیا لیکن ہندوستانی کھلاڑیوں نے ابردست دفاع کا مظاہرہ کر کے اپنی سبقت کو ختم نہ ہونے دیا ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India defeat argentina 2 1 in hockey at rio olympics in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply