نائر کی ٹریپل سنچری سے انگلینڈ پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

چنئی: نوجوان بلے باز کرن نائر نے اپنے انٹرنیشنل کیریر کے تیسرے ہی ٹیسٹ میچ میں شاندار ٹریپل سنچری بنا کر انگلستان کے خلاف ہندستان کا اسکورسات وکٹ کے نقصان پر 759تک پہنچا کر اسے ناقابل تسخیر پوزیشن میں پہنچا دیا۔ اس سے قبل میچ کے تیسرے روز افتتاحی بلے باز لوکیش راہل بھی سنچری بنا چکے ہیں لیکن وہ بد قسمتی سے ڈبل سنچری بنانے سے محض 5رنز سے چوک گئے تھے ۔لیکن کرن نائر نے سنچری بنانے کے بعد پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔
اور ففٹی کو سنچری میں ، سنچری کو ڈبل اور ڈبل کو ٹریپل سنچری میں بدلتے چلے گئے۔نائر نے زخمی ہونے کے باعث نمبر6پر کھیلنے کے لیے آّنے والے افتتاحی بلے باز مرلی وجے کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 63، اشون کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے 181اور رویندر جڈیجہ کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 138رنز کی پاٹنر شپ کی۔ مرلی وجے نے 76گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے29، اسون نے 149گیندوں پر 6چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ67اور جڈیجہ نے 55گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے51رنز بنائے۔
انگلینڈ کی طرف سے براڈ اور ڈاسن نے دو دو وکٹ لیے جبکہ معین، عادل اور اسٹوکس کو ایک ایک وکٹ ملی۔ہندوستان نے پیر کی صبح اپنی اننگز کا آغاز جس وقت کل کے اسکور 391 رن پر چار وکٹ سے آگے بڑھاتے ہوئے کی تھی تو اس وقت نائر 71 رن اور مرلی وجے 17 رنز بنا کر کریز پر تھے ۔راہل دنیا کے تیسرے اور ہندوستان کے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کیریر میں سنچریوں کا کھاتہ ٹریپل سنچری سے کھولا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India declare after nair completes triple in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply