ہندوستان بنگلہ دیش سے ہار کر انڈر 19 ایشیاکپ سے باہر

کوالالمپور: دفاعی چمپین ہندوستان منگل کے روز بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ میں 8وکٹ سے ہار کر انڈر 19ایشیا کپ سے باہر ہو گیا۔ ہندوستان کی یہ لگاتار دوسری شکست ہے۔ اس سے قبل وہ اپنا پہلا میچ نیپال سے ہار گیا تھا۔
بنگلہ دیش نےٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی اور پھر بارش سے متاثرہ32اووروں کے میچ میں ہندوستان کو8وکٹ پر 189رنز پر روک کر مطلوبہ ہدف محض دو وکٹ کے نقصان پر پورا کر کے میچ 8وکٹ سے جیت لیا۔بنگلہ دیش کے افتتاحی بلے بازوں محمد نعیم اور پیناک گھوش نے 13اووروں میں ہی 82رنز کی پارٹنر شپ کر کے ٹیم کا ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ۔نعیم 44گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38رنز بنائے۔
اگرچہ کپتان سیف حسن اس مضبوط بنیاد پر رنز کی مضبوط دیوار نہ چن سکے او صرف16رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔لیکن توحید نے گھوش کے ساتھ مل کر تیسرے وکٹ کی ناقابل شکستشراکت میں83رنز بنا کرٹیم کو ہدف پار کرادیا۔ گھوش 77بالوں پر 6چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 81اور توحید 32گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کے ساتھ48رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔
مندیپ سنگھ دو وکٹ لے ہندوستان کی طرف سے کامیاب بولر رہے۔اس سے قبل آف اسپنروں نعیم حسن او ر عاطف حسین اور فاسٹ بولر ربیع الحق کی سوئنگ بولنگ کے آگے ہندوستانی بلے باز کھل کر نہ کھیل سکے ۔اور ابھی اسکور بورڈ پر 96کا ہندسہ ہی تھا کہ نصف ٹیم آؤٹ ہو گئی تھی۔ سلمان خان38گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے39رنز بنا کر نمایاں رہے۔
وکٹ کیپرانوج راوت53گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے34رنز بنا کر دوسرے بڑے اسکورر رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ربیع الحق نے تین اور نعیم اور عاطف نے دو دو وکٹ لیے۔گھوش کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Title: india crash out of u 19 asia cup after losing to bangladesh in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply