دنیش کارتک کے آخری بال چھکے سے ہندوستان نے بنگلہ دیش کو فائنل ہرا کر ٹرائینگولر سریز جیت لی

کولمبو: ہندوستان نے ٹرئینگولر سریز کے سنسنی خیز فائنل میچ میں وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کے آخری گیند پر چھکے کی مدد سے بنگلہ دیش کو 4وکٹ سے شکست دے کر ندھاہس ٹرافی ٹی ٹونٹی ٹرائینگولرسریز جیت لی۔167رنز ہدف کے تعاقب میں میچ اس وقت پھنس گیا جب آخری اوور میں ہندوستان کو12رنز کی ضرورت تھی۔پہلی دو گیندوں پر 2رنز بنے۔
آخری چار گیندوں پر دس رنز درکار تھے۔چوتھی گیند پر شنکر نے چوکا لگا یا لیکن پانچویں گیند پر سومیہ سرکار نے انہیں آؤٹ کر دیا۔لیکن اس وقت تک کارتک اینڈ بدل چکے تھے۔ اب آخری گیند پر ہندوستان کو جیت کے لیے 5رنز مطلوب تھے۔اسٹیڈیم میں سناٹا طاری تھا کہ اچانک ہی سومیہ کی آخری گیند پرکارتک نے اتینی اوردار ہٹ لگائی کہ گیند کور باؤنڈر کے اوپر سے نکل گئی۔پورا اسٹیڈیم تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے گونج اٹھا اور ڈریسنگ روم میں ہندوستانی کھلاڑی خوش سے پاگل ہو اٹھے اور دوڑتے ہوئے میدان میں گھسے اور ایک ساتھ کارتک کے اوپر چڑھ گئے۔
ہدف کے تعاقب میں 32رنز پر دو وکٹ آؤٹ ہوجانے کے باوجود روہت شرما اور کے ایل راہل نے اعصاب پر قابو رکھا اور اسکور دسویں اوور میں83تک پہنچایا ۔ اس اسکور پر راہل 14گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے24رنز بنا کر روبل حسین کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ ہندوستان ابھی ہدف سے 69رنزدور تھا کہ کپتان روہت شرما بھی 42گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے56رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ بنگلہ دیش کے خیمے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
منیش پانڈے بھی جب 27گیندوں پر تین چوکوں کے ساتھ28رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے توہندوستان کو12گیندوں پر34رنز کی ضرورت تھی۔جو کہ ممکن نظر نہیں آرہا تھا۔لیکن اس موقع پر دنیش کارتک نے ہوش برقرار رکھے اور 19ویں اوور میںدو چھکوں اور ایک چوکے اور ایک دکے کی مدد سے 22رنز بناڈالے۔اور آخری اوور کی آخری گیند پر چھکا لگا کر میچ کو اور یزادگار بنا دیا۔دنیش کارتک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آف اسپنر واشنگٹن سندر کو مین آف دی سریز ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
بنگلہ دیش کی طرف سے روبیل حسین دو وکٹ لے کو کامیاب بولر رہے۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے مقررہ 20اووروں میں8وکٹ پر166رنز بنائے۔ شبیر رحمٰن 50گیندوں پر7چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہندوستان کی طرف سےیجوندر چاہل نے تین،انادکٹ نے دو اور سندر نے ایک وکٹ لی۔

Title: india clinch title with karthiks last ball six | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply