ہندوستان نے 23ویں بار350سے زائد رنزبنانے کا نیا عالمی ریکارڈقائم کیا

کٹک: ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں جمعرات کو چھ وکٹ پر 381 رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ بار 350 کا اسکور بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
ہندوستان نے پونے میں پہلے میچ میں 351 رن بنا کر جنوبی افریقہ کے 22 مرتبہ 350 کے اسکور بنانے کے ریکارڈ کی برابری کی اور کٹک کے بارابتی اسٹیڈیم میں 381 رن بنا کر جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا اور 23 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے کر نیا عالمی ریکارڈ بنا یا۔ ہندوستان کا یہ اسکور انگلینڈ کے خلاف تیسرا سب سے بڑا ون ڈے ریکارڈ ہے۔
انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ 398 بنانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے نام ہے جبکہ ہندوستان نے نومبر 2008 میں راجکوٹ میں انگلینڈ کے خلاف 387 رن بنائے تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India break south africas record in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply