انڈیاڈ بلیو کاد لیپ ٹرافی کے فائنل میں شاہانہ داخلہ

گریٹر نوئیڈا:انڈیا بلیو کی پہلی اننگز میں 707 رن کے بڑےاسکور اور دوسری اننگز میں 298 رنز کے جواب میں انڈیا گرین کی ٹیم دلیپ ٹرافی میچ میں چوتھے اور آخری دن بدھ کو اپنی دوسری اننگز میں 34 اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 179 رن ہی بنا پائی جس کے بعد میچ ڈرا ہو گیا اور انڈیا بلیو نے فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جہاں 10-14 ستمبر تک اس کا مقابلہ انڈیا ریڈ سے ہوگا۔ میچ کے چوتھے اور آخری دن انڈیا ڈبلیو نے اپنی دوسری اننگز میں 85 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔
پہلی اننگز میں شاندار 161 رن بنانے والے مینک اگروال نے دوسری اننگز میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 116 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 58 رن بنائے۔ مینک کے علاوہ کپتان گوتم گمبھیر نے 90 گیندوں میں سات چوکوں کی بدولت 59 رن بنائے۔ اس کے علاوہ شیلڈن جیکسن نے ناٹ آؤٹ 79 اور وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک نے 57 رن بنائے۔ پہلی اننگزمیں سنچری بنانے والے چتیشور پوجارا نے 31 رنز بنائے۔
انڈیا گرین کی طرف سے شریئس گوپال نے 10.2 اوور میں 53 پر چار وکٹ، پرگیان اوجھا نے 17 اوور میں 90 رن پر تین وکٹ اور جلاج ایس سکسینہ نے 17 اوور میں 77 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کئے۔ انڈیا گرین کی دوسری اننگز کی شروعات ٹھیک نہیں رہی اور ٹیم نے 17 رن کے اسکور پر جے ایس سکسینہ کی شکل میں اپنا پہلا وکٹ کھو دیا۔
اس کے بعد کپتان مرلی وجے نے سنبھل کر کھیلنے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 96 گیندوں پر 10 چوکے اور دو چھکے کی مدد سے 73 رن بنائے۔ وجے کے علاوہ رابن اتھپا نے 61 گیندوں میں 12 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 66 رن بنائے۔ انڈیا گرین کاا س?ور 34 اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 179 رن تھا تبھی کھیل کا مقررہ وقت پورا ہو گیا اور میچ ڈرا ہو گیا۔ انڈیا بلیو کی طرف سے کرن شرما نے دو اور پنکج سنگھ اور پرویز رسول نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے پہلے انڈیا گرین کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 237 رن پرآل آؤٹ ہو گئی تھی۔ مختصر اسکور: انڈیا بلو 707 اور 298 رنز۔ انڈیا گرین- 237 اور 34 اوور میں چار وکٹ پر 179 رنز۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India blue in duleep trophy final in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply