گل کی شاندار سنچری کی بدولت ہندوستان پاکستان کو روند کر انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل

کرائسٹ چرچ: ہندوستان مڈل آرڈر بلے باز شبھ مان گل کی شاندار سنچری کی مدد سے پاکستان کو 203رنز سے شکست دے کر انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل ہو گیا جہاں اس کا مقابلہ 3فروری کو آسٹریلیا سے ہوگاجو پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کو چھ وکٹ سے ہرا کر فائنل میں پہنچی ہے۔
ہندوستان نے سیمی فائنل میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے272رنز بنا کر پاکستان کو29.3اووروں میں محض69رنز پر آؤٹ کر دیا۔ہندوستان کے272رنز کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے اننگز شروع ہی کی تھی کہ فاسٹ بولر پوریل کی تباہ کن باؤلنگ نے پاکستان کی اننگز لڑکھڑانا شروع کر دی اور ابھی اسکور 28رنز ہی تھا کہ پوریل نے ٹاپ آرڈر کے چار بلے بازوںکو پولین بھیج کر محض37رنز پر اس کی نصف ٹیم کو ڈھیر کردیا۔ باقی ٹیم بھی حوصلہ ہار بیٹھی اور ابھی ٹارگٹ کا ایک چوتھائی پار ہی کیا تھا کہ آخری بلے باز بھی داغ مفارقت دے گیا۔
ہندوستانی بولروں کا جادو ایسا سر چڑھ کر بول رہا تھا کہ پاکستان کے8بلے باز ڈبل فیگر تک میںنہ پہنچ سکے۔ صرف وکٹ کیپر روہیل نذیر 18رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سعد خان نے 15اور محمد موسیٰ نے 11رنز بنائے۔ پوریل نے 17رنز کے عوض چار وکٹ لیے جبکہ پراگ اور شیوا نے دو دو اور اے ایس رائے اور ابھیشیک شرما نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے آئی پی ایل کی نیلامی میں کولکاتا نائت ڑائیڈرز کے ذریعہ ایک کروڑ 80لاکھ میں خریدے جانے والے شبھ مان گل کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ50اووروں میں9وکٹ پر272رنز بنائے۔گل نے 94گیندیں کھیلیں اور سات چوکے لگائے۔
کپتان پی پی شا نے 42گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے41، منجوت کالرا نے 59گیندوں پر سارت چوکوں کی مدد سے47اور اے رائے نے45گیندوں پر چار چوکوں کے ساتھ 33 رنز بنائے۔ شبھ مان گل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔پاکستان کی طرف سے محمد موسیٰ4وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے۔رنز کے اعتبار سے ورلڈکپ انڈر19میں یہ پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی ہار ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India beats pakistan by 203 runs in u 19 wc to play australia in final in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply