کلدیپ یادو کی تباہ کن باولنگ سے ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 272رنز سے ہرایا

راجکوٹ: چائنا مین کلدیپ یادو کی تباہ کن باو¿لنگ کی بدولت ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور272رنز سے شکست دے کر دو ٹسٹ میچوں کی سریز میں1–0کی سبقت حاصل کر لی۔ہندوستان نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر کے صرف 100اووروں میں ہی دو بار آو¿ٹ کر دیا۔ہندوستانی بولروں کا جادو ایسا سر چڑھ کر بول رہا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے20میں سے 14وکٹ صرف دو سیشنوں میں ہی گر گئے۔

کلدیپ یادو نے 5وکٹ لے کر تینوں فارمیٹ میں5یا اس سے زائد وکٹ لینے والے ساتویں کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔ہندوستان کے 9وکٹ پر649مجموعے کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 181اور دوسری اننگز 196پر ہی سمٹ گئی۔

پہلی اننگز میں چیز نے53رنز اورف دوسری اننگز میں کیرون پاویل نے83رنز کی اننگز کھیل کر تھوڑی مزاحمت کی۔لیکن دونوں ہی بلے باز دونوں اننگز میں ٹیم کی ایک بڑے مارجن سے شکست ٹال سکے اور نہ ہی ٹیم کا مجموعی اسکور200سے زائد پہنچا سکے۔

مختصر اسکور ۔ ہندوستان : 629/9(پرتھوی شا134،وراٹ کوہلی139،رویندر جڈیجہ 100،چتیشور پجارا 86، بشو 4وکٹ اور پوئس دو وکٹ) ویسٹ انڈیز : پہلی اننگز:181آل آو¿ٹ(چیز ن53اور پال47، اشون چار وکٹ اور شامی دو وکٹ) اور 196(پاویل83،کلدیپ یادو5وکٹ ، جڈیجہ3اور اشون دو وکٹ)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India beat west indies by innings and 272 runs in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply