ہندوستان انگلینڈ کو شکست دے کر کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں داخل

احمد آباد: ہندوستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو یک طرفہ انداز میں منگل کو 18۔69 سے شکست دے کرکبڈی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شان کے ساتھ قدم رکھا۔
ہندوستان نے اس طرح اپنی مسلسل چوتھی جیت درج کی اور آخری چار میں پہنچ گیا۔ہندوستان نے گروپ اے میں اپنا پہلا میچ کوریا سے گنوایا تھا لیکن اس کے بعد اس نے زبردست واپسی کرتے ہوئے اگلے چار میچوں میں حریف ٹیموں کو روند ڈالا۔گزشتہ چمپئن ہندوستان کے خلاف مقابلہ میں برطانیہ کی ٹیم بے بس کھڑی رہ گئی۔
ہندستان نے پہلے ہاف میں ہی 6۔45 کی مضبوط برتری حاصل کرلی اور دوسرے ہاف میں اپنی توانائی کو بچاتے ہوئے 51 پوائنٹس کے فرق سے کامیابی حاصل کر لی۔ ہندستان کا سیمی فائنل میں گروپ بی کی سرفہرست ٹیم کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ ہندستان اپنے گروپ اے میں کوریا کے بعد دوسرے نمبر پر رہا جس نے اس گروپ میں اپنے تمام پانچوں میچ جیتے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India beat england to enter into semis of kabaddi world cup in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply