ہندستان نے چلی کو ہرا کرہاکی ویمن ہاکی ورلڈ لیگ راؤنڈ 2جیت لیا

ویسٹ وینکوور:ہندستانی سینئر خاتون ٹیم نے اپنی حیرت انگیز کارکردگی کی بدولت ہاکی ورلڈ لیگ راؤنڈ دو کے دلچسپ فائنل مقابلے میں چلی کو پنالٹی میں 3۔1 سے شکست دے کر نہ صرف جیت اپنے نام کی بلکہ ورلڈ لیگ سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ ہندستان اور چلی کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت میں 1۔1 سے برابر رہا جس کے بعد فاتح کا فیصلہ شوٹ آؤٹ میں کیا گیا اور ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کو مسلسل آگے بڑھاتے ہوئے ہندستانی خواتین نے 3۔1 سے جیت اپنے نام کر لی۔ٹورنامنٹ میں ہندستان کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سویتا کو بہترین گول کیپر کا خطاب دیا گیا۔
اس جیت کی بدولت عالمی رینکنگ میں 11 ویں نمبر کی ٹیم ہندستان نے اور 19 ویں رینکنگ کی ٹیم چلی نے جنوبی افریقہ یا بیلجیم میں ہونے والے ورلڈ لیگ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور ان کے پاس اب 2018 میں لندن میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کا موقع رہے گا۔ دلچسپ فائنل میں سویتا نے شوٹ آؤٹ میں حیرت انگیز کردار ادا کیا اور چلی کی کم جیکب اور جوزف ولالابشیا کی کوششوں کو ناکام کیا جس کی بدولت بالآخر ہندستان ورلڈ لیگ کا راؤنڈ ٹو جیتنے میں کامیاب رہا۔ہندستان کی جانب سے شوٹ آؤٹ میں کپتان رانی اور مونیکا نے پنالٹی پر ایک کے بعد ایک گول کئے اور ہندستان کو 2۔0 سے برتری دلائی۔ چلی کے لئے واحد گول کیرولینا گارسیا ہی کر سکیں جنہوں نے تیسری کوشش میں جاکر پنالٹی پر گول داغا۔لیکن پھر دیپکا نے ہندستان کے لیے تیسرا گول کر 3۔1 سے شوٹ آؤٹ میں جیت دلا دی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India beat chile to win womens hockey world league round 2 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply