کبڈی ورلڈ کپ کے میچ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 20/57سے شکست دی

احمد آباد: دسہرے کے دن ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ذریعہ نیوزی لینڈ کو کلین سویپ کرنے کے بعد ملک کو منگل کو دوسری خوشی اس وقت ملی جب گزشتہ چیمپین ہندوستانی کبڈیٹیم نے بنگلہ دیش کو 57/20 کے بڑے فرق سے روند کر سیمی فائنل کی دعویداری پکی کر لی۔ ہندوستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں بنے رہنے کے لئے بنگلہ دیش کو بڑے فرق سے ہرانا تھا اور اس نے یہ کر دکھایا۔
مقررہ نصف وقت تک ہندوستانی ٹیم 25/10 سے آگے تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان فائنل ٹیبل میں 11 پوائنٹس لے کر ‘گروپ اے’ میں چوٹی پر پہنچ گیا۔ ہندوستان کی تین میچوں میں یہ دوسری جیت ہے۔ انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں 18-52 سے شکست جھیلنی پڑی تھی لیکن اپنے دوسرے میچ میں اس نے آسٹریلیا کو دھو ڈالا۔ آسٹریلیا کو اس طرح مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انگلینڈ اب پانچ پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ آسٹریلیا آخری نمبر پر ہے۔ ایک اور میچ میں تھائی لینڈ نے پولینڈ کو 65-25 سے شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کی۔پولینڈ کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔ تھائی لینڈ اب پانچ پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India beat bangladesh 57 20 at kabaddi world cup in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply