ہندستان انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کابنا چمپئن

ڈھاکہ: (یو این آئی) ہندوستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان بنگلہ دیش کو جمعہ کو بے حد دلچسپ مقابلے میں 5۔4 سے شکست دے کر انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ہندستانی ٹیم روایتی حریف پاکستان کو 3۔1 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی اور اس نے میزبان ٹیم کو فائنل میں 5۔4 سے شکست دے کر نہ صرف گروپ مرحلے میں ملی شکست کا بدلہ چکا لیا بلکہ دوسری بار خطاب بھی اپنے نام کر لیا۔ہندستان اس سے پہلے سال 2001 میں چمپئن رہا تھا۔
مولانا بشانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان خطابی مقابلہ دلچسپ رہا۔ دونوں ہی ٹیموں نے فائنل میں اعلی سطحی ہاکی کا مظاہرہ کیا۔بنگلہ دیش نے ابتدائی برتری بنائی لیکن ہندستان نے دو منٹ بعد برابری حاصل کر لی۔آدھے وقت تک دونوں ٹیمیں 1۔1 سے برابر تھیں۔ دوسرے ہاف میں ہندستانی ٹیم نے زبردست حملے کرتے ہوئے 3۔2 کی برتری حاصل کرلی۔
بنگلہ دیش نے پھر 3۔3 سے اسکور برابر کیا۔ہندستان اس کے بعد 4۔3 سے آگے ہوا تو بنگلہ دیش نے اسکور 4۔4 سے برابر کر لیا۔ہندستان نے پھر پانچواں گول داغ کر خطاب اپنے نام کر لیا۔ہندستان کے فاتح گول داغتے ہی مقامی پرستار خاموش ہو گئے جبکہ اسٹیڈیم میں موجود کچھ ہندوستانی پرستار جشن منانے لگے۔ ہندستانی سینئر ٹیم کے کپتان پی آر شریجیش اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہندستانی انڈر 18 ٹیم کو یہ خطاب جیتنے پر اپنی مبارک باد دی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India beat bangladesh 5 4 in thrilling finale to lift u18 hockey asia cup in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply