جونیئرہاکی ورلڈ کپ8دسمبر سے لکھنو¿ میں

لکھنو¿:اترپردیش کی راجدھانی لکھنو اگلے 11 دنوں تک ہاکی کاسنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا جہاں جمعرات سے مردوں کے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ جیسے بڑے انعقاد کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں دنیا کی اعلیٰ ٹیمیں خطاب کی دوڑ میں شامل ہوں گی۔ میزبان ہندوستان 15سال کے وقفہ کے بعد چمپین ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کی ہر ممکن کو شش کرے گا۔ اور اسے ا پنے گراو¿نڈ اور اپنے کراو¿ڈ کا فائدہ مل سکتا ہے۔ہندوستان کی میزبانی میں دوسری بار ہو رہے جونیئر ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے لئے نوابوں کے شہر میں خاص انتظامات کئے گئے ہیں جہاں ہندوستانی ٹیم دوسری بار خطاب حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس سے پہلے سال 2013 میں ہندوستان نے دہلی میں اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کی تھی جس میں کرسٹوفر رور کی جرمن ٹیم نے مسلسل دوسری بار خطاب جیتا تھا۔ جرمن ٹیم اپنے مسلسل تیسرے اور کل ساتویں ورلڈ کپ خطاب کیلئے اس بار بھی بڑے دعویداروں میں شامل ہے۔ تاہم ویزا کی وجہ سے ہندوستان کی روایتی حریف پاکستان اس بار ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل رہا اور اس کی جگہ بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے ملیشیا کو شامل کیا ہے۔ ایشیائی چیمپئن ٹیم انڈیاکے پاس گھریلو زمین پرحالات اور حمایت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خطاب جیتنے کا موقع رہے گا۔ ہندوستان سال 2001 میں ورلڈ کپ چیمپئن بنا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India aim to win junior hockey world cup title after 15 years in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply