ہندوستان اے کو55 رنز پر آؤٹ کر کے آسٹریلیا اے نے 8وکٹ سے میچ جیتا

ٹاونس ویلے:(یو این آئی)آسٹریلیا اے نے ون ڈے میچز کی چار ملکی سریز میں ہندستان اے کو8وکٹ سے ہرا دیا۔ ہندوستان اے ٹیم چار ممالک کی ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا اے کے خلاف مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15.4 اوور میں محض 55 رن پرآ Vٹ ہو گئی اور اسے آٹھ وکٹ کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہندوستان اے کو آسٹریلیا اے کے گیند بازوں نے 55 رن پر نمٹا دیا۔ کرس ٹریمین نے 25 رن پر پانچ وکٹ اور ڈینیل واریل نے 26 رن پر چار وکٹ حاصل کیے۔ہندوستانی اننگز 15.4 اوور میں ہی سمٹ گئی۔ صرف اکشر پٹیل ہی واحد ایسے بلے باز رہے جو 15 رنز بنا کر دہائی کے ہندسے تک پہنچے۔ فیض فضل نے تین، کر ن نائر نے سات، کیدار جادھو نے چار، سنجو سیمسن نے چار،ہاردک پانڈیا نے ایک، دھول کلکرنی نے چھ، جے دیو انادکٹ نے سات اور یجوندر چہل نے ناٹ آؤٹ چار رن بنائے۔
کپتان منیش پانڈے اور مندیپ سنگھ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔ آسٹریلیا اے نے 17.1 اوور میں دو وکٹ پر 56 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ کرٹس پیٹرسن نے 23 رنز بنائے۔ چہل اور پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ ہندوستان اے کا اگلا مقابلہ 17 اگست کو جنوبی افریقہ اے سے ہوگا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India a shot out for 55 in big defeat in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply