شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے بلند ہیں:کیوی فاسٹ بولر

نئی دہلی: نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے تیز بولر ٹرینٹ بولٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے دورے میں مسلسل شکست کے باوجود ان کی ٹیم کے حوصلے بلندہیں اور وہ دوسرے ون ڈے میں فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں مثبت سوچ کے ساتھ اترے گی۔ بولٹ نے میچ کے موقع پر پریس کانفرنس میں کہا کہٹیسٹ سیریز ہمارے لئے کافی مشکل رہی تھی اور دھرمشالہ میں پہلے ون ڈے میں بھی ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی تھی۔
اس کے باوجود ٹیم کے پست ا نہیں ہیں اور تمام کھلاڑی مثبت سوچ کے ساتھ کوٹلہ ون ڈے میں واپسی کی کوشش کریں گے۔ 32 ون ڈے میں 59 وکٹ لے چکے بولٹ کوٹلہ میدان میں سنرائزرس حیدرآباد کی جانب سے آئی پی ایل میچوں میں کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے ون ڈے سیریز کے لیے کہا کہ دوسرے ون ڈے کے ساتھ سیریز میں ابھی چار میچ باقی ہیں اور ہماری کوشش اچھی کارکردگی کی ہوگی۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہیں۔ لیکن اس کیلئے ٹیم کو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: In spite of defeat moral is high says kiwi fast bowler trent boult in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply