نئی دہلی(اردو رتہذیب اسپورٹس ڈیسک): انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میںماہ فروری 2020کا دوسرا اتوار مسلم کھلاڑیوں کے لیے ہمیشہ ایک یادگار دن رہے گا۔

اس روز اگربنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں پاکستان کے17سالہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ہیٹ ٹرک کی اور بنگلہ دیش نے ہندوستان کو 3وکٹ سے ہرا کر انڈر نائنٹین ورلڈ کپ جیتا تو جنوبی افریقہ میں انگلستان نے بیک وقت تین مسلم کھلاڑیوں عادل رشید، معین علی اور ثاقب محمود کو جوہنسبرگ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ کے لیے پلئینگ الیون میں شامل کر کے انگلستان کی کرکٹ تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا۔

کیونکہ انگلش کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ بیک وقت تین مسلم کھلاڑی اس کی ٹیم میں کھیل رہے تھے۔

آل راؤنڈر معین علی اور لیگ اسپنر عادل رشید توطویل عرصہ سے انگلستان کی ٹیم میں بیک وقت کھیل رہے ہیں لیکن اس ثاقب محمود نام کے ایک فاسٹ بولر کو بی شامل کیا گیا۔

انگلینڈ یہ میچ دو وکٹ سے جیت کر سریا میں 1-1کی برابری پر آگیا ہے۔ اور ان تینوں مسلم کھلاڑیوں نے انگلستان کی جیت میں اپنا کردار ادا کیا۔

جس میں ثاقب نے انگلینڈکے لیے بولنگ کا آغاز کیا اور جنوبی افریقہ کےریزا ہینڈرک کو اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیریر کا پہلا شکار بنایا۔معین علی نے بھی ایک وکٹ لی جبکہ عادل رشید نے تین کھلاریوں کو آؤٹ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *