زمبابوے کو پانچویں ون ڈے میں بھی ہرا کر پاکستان نے سریز5-0سے جیتی،زماں مین آف دی سریز بنے

بلاوایو:پاکستان نے زمبابوے کو 131رنز سے شکست دے کرسریز 5-0سے جیت لی۔365رنز کے تعاقب میں زمبابوے 50اوروں میں 4وکٹ پر 233رنز ہی بنا سکا۔

اگرچہ کپتان ماسا کاڈزا نے کامون ہکام وے کے ساتھ مل کر پہلے وکٹ کے لیے 14اووروں میں66رنز بنا کر اچھا اسٹارٹ دیا لیکن زمبابوے کا مڈل آرڈر اسے ہدف کے قریب تک پہنچانے کی کوئی کوشش کرتا نظر نہیں آیا ۔کیونکہ پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے بولنگ میں تیزی کے ساتھ تبدیلی کرتے ہوئے زمبابوے کے بلے بازوں کو تیزی سے اسکور بنانے سے باز رکھا ۔اور زمبابوے کی ٹیم پانچ وکٹ پر 233رنز ہی بنا سکا۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے امام الحق اور بابر اعظم کی شاندار سنچریوں اور فخر زماں کی85رنز کی بہترین اننگز کی مدد سے مقررہ50اووروں میں 4 وکٹ کے نقصان پر 364رنز بنائے۔

افتتاحی بلے بازوں امام الحق اور فخر زماں نے اس میچ میں بھی شروع سے ہی زمبابوے کے بولروں کی درگت بنانا شروع کر دی اور 25اووروں میں 168رنز کی پارٹنر شپ کر کے ایک بار پھر ٹیم کو ایک بڑے اسکور کی راہ پر ڈال دیا۔فخر زماں 83گیندوں پر10چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 85رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم نے کریز پر آتے ہی وہیں سے اسٹارٹ لیا جہان زمان چھوڑ گئے تھے ۔ اور زمبابوے کے بولوروں کی ایسی خبر لینا شروع کی گیند کبھی زمین چومتے ہوئے اور کبھی ہوا میں تیرتے ہوئے میدان کے گوشے گوشے کی سیر کرنے لگی۔انہوں نے امام الحق کی رفاقت میں دوسرے وکٹ کے لیے77رنز بنائے۔

امام الحق 105گیندوں پر110رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔اس دوران انہوں نے 8چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ بابر اعظم 76 گیندوںپر 9چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے 106رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔بابر اعظم کو مین آف دی میچ اور فخر زماں کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imam ul haq babar azam tons help pakistan rout zimbabwe 5 0 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply