بنگلہ دیش کے خلاف پہلے بولنگ کی تو پہلی گیند سے پہلے ہی پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا

نئی دہلی : تین ٹیموں ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں باقاعدہ پہنچنے کے بعد آخری چار میں جگہ بنانے والی چوتھی ٹیم کا اگرچہ باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے کیونکہ انگلینڈ کے خلاف میچ کھیل کر لیگ میں اپنے تمام 9میچوں سے نیوزی لینڈ نے 11پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور اسے آخری لمحات میں چیلنج دینے لیے پاکستان دوڑ میں برقرار ہے ۔

جسے ابھی ایک میچ اور کھیلنا ہے اور اگر وہ بنگلہ دیش کے خلاف اپنا آخری میچ جیت جاتا ہے تو اس کے بھی 11پوائنٹس ہو جائیں گے۔

لیکن انگلینڈ سے ہارنے کے باوجود نیوزی لینڈ عملاًسیمی فائنل میں داخل ہو چکا ہے کیونکہ اگر پاکستان بنگلا دیش سے جیت کر11پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ کے برابر آبھی جاتا ہے تب بھی وہ نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کھیلنے کے حق سے محروم نہیں کر سکے گا ۔

کیونکہ کرکٹ بائی چانس ہونے اور اس کھیل میں کچھ بھی ناممکن نہ ہونے کے باوجود پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا اس لیے ناممکن ہے کہ وہ اپنا رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بہتر کرنے کے لیے بنگلا دیش جیسی ٹیم کو 316رنز کے فرق سے نہیں ہرا سکتا ۔

اس کے لیے اسے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے400رنز بناکر بنگلادیش کو84رنز پر آٹ کرنا ہوگا۔ لیکن اگر اسے پہلے بولنگ کرنا پڑی تو پہلی گیند سے پہلے ہی پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: If pakistan bowl first they will be out of the semi final race even before the frist ball is bowled in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.