میچ ڈرا ہوجانے کے بعد رونالڈو آئس لینڈ کی دفاعی حکمت عملی پر خوب برسے

سینٹ ایٹینی(فرانس): ایک غیر معروف فٹبال ملک آئس لینڈ نے پہلی بار کسی بڑے فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنی شرکت کو اس وقت یادگار بنا دیا جب اس نے سینٹ ایٹنی میں اپنے سے کہیں زیادہ مضبوط اور دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک پرتگال کے خلاف میچ ڈرا کر لیا۔
لیکن پرتگال کے شہرہ آفاق فارورڈ کرسٹینو رونالڈو نے، جنہوں نے اس میچ میں گول کرنے کے کئی مواقع گنوا دیے،آئس لینڈ کی حریف کے گول پوسٹ پر حملہ کرنے کے بجائے بہر صورت دفاع کی حکمت عملی پر کڑی تنقید کی۔ ان کی اس تنقید کو انگور کھٹے ہیںسے تعبیر کیا جارہا ہے۔ریال میڈرڈ کے فارورڈ نے مزید کہا کہ صورت حال کافی پریشان کن تھی۔
ہم نے جیتنے کی ہر ممکن کو شش کی لیکن آئس لینڈ نے حملہ کرنے کا کوئی خطرہ نہیں مول لیا۔رونالڈو نے کہا کہ آئس لینڈ نے ایک گول کیا اور90منٹ کے کھیل میں انہوں نے دو بار گول کرنے کی کوشش کی لیکن باقی قت تو اس کے کھلاڑی گیند کے پیچھے ہی باگتے دیکھے گئے۔ یہاں تک کہ گول پوسٹ پر زبردست مجمع لگا رکھا تھا ۔
اس لیے جب ایک ٹیم تو کوئی کوشش نہ کرے اور پرتگال ہی کوشش کرے تو میچ کا فیصلہ کن ہونا بڑا مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ آئس لینڈ تو صرف دفاع، دفاع اور صرف دفاع کا ہی قائل نظر آرہا تھا۔ تاہم پرتگال نے کوشش کی اور مکمل فٹبال کھیلی اور میچ جیتنے کی کوشش کی۔پرتگال نے 31ویں منٹ میں نینی کے گول سے سبقت حاصل کی تھی اور ہاف ٹائم پر اسکور پرتگال کے حق میں1-0تھا ۔
لیکن 50ویں منٹ برک جارناسن نے گول ادا کر کے ئس لینڈ کے پرستاروں کو جشن منانے کا موقع دیا جبکہ پرتگال کے کیمپ میں کچھ مایوسی سے دوڑ گئی کیونکہ آئس لینڈ کا دفاع سیسہ پلائی دیوار بنا ہوا تھا، تقریباً پوری ہی ٹیم گول پوسٹ کو اس طرح گھیرے ہوئے تھی کہ اس کا کوئی کھلاڑی مڈ فیلڈر کی پوزیشن سے آگے نکلتا دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iceland battles back to force a 1 1 draw with portugal in euro 2016 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply