آئی سی سی نے افغان کرکٹر محمد شہزاد کو دو میچوں کے لیے معطل کر دیا

دوبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے افغان کرکٹر محمد شہزاد کو ورلڈ کپ کوالیفائرز کے آئندہ دو میچوں کے لیے معطل کر دیا۔افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے زمبابوے کے خلاف ایک میچ کے دوران آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر محمد شہزاد کو معطل کر دیا ہے۔
اے سی بی کے مطابق آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی تازہ ترین خلاف ورزی پر 15فیصد میچ فیس ضبطی کے ساتھ ایک ڈی میریٹ پوائنٹ کے بعد 24ماہ کے دوران ان کے قصور کرنے پر سزا پوائنٹ کی تعداد بڑھ کر 4ہو گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ منگل کو بلاویو میں زمبابوے کے کے خلاف ایک سنسنی خیز میچ کے دوران شہزاد آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2.1.8کے قصور وار پائے گئے۔
اس سے قبل12دسمبر 2016 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں یو اے ای کے خلاف ایک ٹی ٹونٹی میچ میں شہزاد پر 100فیصد میچ فیس اور 3ڈی میریٹ پوائنٹس کا جرمانہ ہو چکا ہے۔جو انہیں دو میچز سے معطل کرنے کا متقاضی ہے۔اس سزا سے شہزاد ہانگ کانگ اور نیپال جیسی کمزور ترین ٹیموں کے خلاف نہیں کھیل سکیں گے۔

Title: icc suspends shahzad from two matches of world cup qualifiers | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply