پاکستان کو ون ڈے میچوں کی عالمی درجہ بندی میں اوپر آنے کا موقع

دبئی: (یو این آئی)پاکستان کو ون ڈے رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کا موقع مل گیا ہے جسے پانے کیلئے ویسٹ انڈیز پر کلین سویپ درکار ہوگی۔ یواے ای میں 3۔0سے کامیابی حریف سے آٹھویں پوزیشن چھیننے کا موقع فراہم کرے گی۔ آسٹریلیا کے مقابل سیریز میں سرخرو ہونے پر جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر براجمان ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 25 ستمبر سے 12 اکتوبر تک مختلف ٹیموں کے مابین 16 ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے، اس دوران سامنے آنے والے نتائج رینکنگ میں اکھاڑ پچھاڑ کا سبب بن سکتے ہیں۔ پاکستان اس وقت 9ویں نمبر پر موجود ہے۔ یو اے ای میں شیڈول سیریز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 3۔0سے کلین سویپ کیا تو پوائنٹس 3 کے اضافے سے 89 ہو جائیں گے، یوں کیریبیئنز کو 6 کے خسارے کی وجہ سے 88 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی سے 9ویں پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑے گا۔
ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا 124 پوائنٹس کا حامل ہے، اسے دوسرے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ (113) سے کوئی خطرہ نہیں، جنوبی افریقہ (110) کی آسٹریلیا کےخلاف 4۔1سے کامیابی اسے نہ صرف تیسرے نمبر پر موجود ہندستان (110) بلکہ کیویز سے بھی آگے نکلنے کا موقع فراہم کرسکتی ہے۔
انگلینڈ (107) کی پانچویں پوزیشن مستحکم ہے، 98 پوائنٹس کی حامل بنگلہ دیشی ٹیم افغانستان کو 3۔0اور انگلینڈ کو 2۔1سے ہرانے کی صورت میں ایک درجہ بہتری کے ساتھ سری لنکا کو چھٹی پوزیشن سے محروم کرسکے گی۔افغانستان (49) دسویں، زمبابوے (46) 11ویں اور آئرلینڈ (43) 12ویں نمبر پر ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Icc odi team rankings opportunity for pakistn to move up in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply