آئی سی سی سربراہ مصباح الحق اور یونس خان کو خراج تحسین پیش کرنے سے خود کو نہ روک سکے

دوبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے عہدیداران جو عام طور پر کھلاڑیوں یا کسی ملک کی ٹیم کی تعریف نہیں کیا کرتے اور غیر جانبدار رہتے ہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد اس کے معمر کھلاڑیوں مصباح الحق اور یونس خان کو ا خراج تحسین پیش کیے بغیر نہ رہ سکے۔ئی سی سی چیف نے دونوں کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کرکٹ میں پاکستان نے جتنی بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں ان میں ان دونوں عظیم کھلاڑیوں کا بہت بڑا حصہ ہے اور پوری دنیا انکی کرکٹ خدمات کی معترف ہے۔ آئی سی سی چیف نے مزید کہا کہ دونوں بلے بازوں نے کرکٹ اور شائقین کو بہت کچھ دیا ہے۔
یہ دونوں بلے باز مرد بحران تھے جنہوں نے کئی مواقع پر پاکستانی ٹیم کو مشکل حالات سے نکالا اور جیت سے ہمکنار کیا۔انہوں نے مصباح الحق کی کپتانی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مصباح الحق کی محنت کا ہی ثمرہ تھا کہ پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پر پہنچ سکا۔ڈیوڈ رچرڈسن نے دونوں کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مستقبل میں جو کچھ بھی کریں ہماری دعائیں انکے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستا ن کے دو بہترین بیٹسمینوں یونس خان اور مصباح الحق نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے خاتمے کا اعلان ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران کیا۔دونوں پلیئرز کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مداح پائے جاتے ہیں، انکی ریٹائرمنٹ کے بعد بہت سے انٹرنیشنل سطح کے پلیئرز نے انکو خراج تحسین پیش کیا ہے اور انکی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔

Title: icc ceo david richardson hails misbah ul haq younis khan | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply