میں ایک ایسی ہی اننگز کے لیے بیتاب تھا:کرس گیل

راجکوٹ: رائل چیلینجرز بنگلور کے جارح ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ میچ سے پہلے ہی ان کے دماغ میں یہ بات مسلسل گردش کرہی تھی کہ وہ 10 ہزاری کلب کے پہلے رکن بننے کے اعزاز سے سرفراز ہونے بے حد قریب ہیں اور اس لئے وہ یہ اننگز کھیل سکے۔ گیل نے 38 گیندوں میں 77 رن کی اننگز کھیل کر بنگلور کو گجرات کے خلاف 21 رن سے جیت بھی دلا دی۔ کیریبین کھلاڑی اسی کے ساتھ ٹوئنٹی 20 میں 10 ہزار سے زائد رن بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے ہیں جو ایک بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میچ سے عین قبل سیموئیل بدری نے مجھ سے کہا تھا کہ کرس آپ صرف تین رن ہی دور ہو اور اس بات کویقینی بنانا کہ تم اس نشانے تک پہنچ جاؤ۔ اس لئے جب میں کھیلنے آیا تو یہ بات میرے دماغ میں گھوم رہی تھی اور جب میں اس سنگ میل تک پہنچاتو میں نے خود سے کہا چلو اب وقت آ گیا ہے کہ تم اچھا کھیلو۔ میں رن بنا کر بہت خوش ہوں“۔ بلے سے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے اور گزشتہ میچ میں باہر بٹھائے گئے گیل نے فارم میں واپسی پر بھی خوشی ظاہر کی اور کہا ”لوگ اب بھی کرس گیل کی طرف دیکھتے ہیں۔
اس دنیا کا باس یہاں ہے اور زندہ ہے۔ میرے لئے یہ اننگز عجیب تھی اور واپسی کرکے میں خوش ہوں“۔ گیل نے کہا ”مجھے اس اننگز کی بہت سخت ضرورت تھی لیکن اس سے پہلے 10 ہزار رن تک پہنچنا میرے لئے اہم تھا کیونکہ میرے دماغ میں یہی بات مسلسل گردش کرہی تھی۔ میں اس کامیابی سے اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ میرے لئے پہلا 10 ہزاری بننا خاص ہے۔ امید ہے کہ میں شائقین کو آئندہ بھی اپنی بلے بازی سے لطف اندوز کرتا رہوں گا“۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I wanted this so badly chris gayle in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply