عالمی کپ فٹبال کے لیے ہنگری کو کوالیفائی کرانے میںناکامی کے بعدٹیم کاجرمن کوچ مستعفی

بڈاپیسٹ: (رائٹر) ہنگری کی قومی فٹبال ٹیم کے کوچ بورنڈ اسٹارک نے ہنگری کو آئندہ برس کے فٹبال عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کرانے میں ناکام رہنے پر استعفیٰ دے دیا۔
ہنگری فٹبال ایسوسی ایشن (ایچ ایف اے) کے صدر سنڈر کسن نے ڈیلی اسپورٹس ’نیم جتی‘کو ایک انٹرویو میں کہاکہ بورڈ کو اسٹارک کی کوچنگ میں ٹیم میں کسی قسم کے سدھار کی کوئی توقع نہیں رہ گئی تھی نیز جرمن کوچ اسٹارک بھی مستعفی ہوجانے پر راضی تھے۔
اسٹارک نے ایچ ایف اے کی ویب سائٹ پر کہاکہ مجھے ہنگری جیسی عظیم روایتوں والے ملک کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس کے لئے میں بورڈ کا شکرگزار ہوں۔ اسٹارک کو جولائی 2015میں قومی ٹیم کا کوچ بنایا گیا تھا۔
انہوں نے ہنگری کو 1986عالمی کپ کے بعد سے ان کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ یورو2016کے لئے کوالیفائی کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hungary football coach resigns in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply