ویسٹ انڈیز ٹیم میں تبدیلی، ہوپ ڈراپ ،فارم میںہونے کے باعث ہوپ شامل

جمیکا: ویسٹ انڈیز کے سلامی بلے باز راجندر چندریکا کو ہندستان کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں رن نہ بنانے کی قیمت چکانی پڑی ہے انہیں منگل کو شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کی ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔ چندریکا کی جگہ 14 رکنی دستہ میں شائی ہوپ کو رکھا گیا ہے۔ یہ بات سلیکٹروں نے بتائی ہے۔
ہندستان 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0۔1 سے آگے ہے مگر ویسٹ انڈیز کو دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہونے سے بہت تقویت ملی ہے جس میں اسکی شکست یقینی نظر آرہی تھی مگر آخری دن کی جراتمندانہ بلے بازی نے میچ بچالیا۔چندریکا نے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں صرف 53 رن بنائے اور 1، 5، 31، 16 پر آوٹ ہوئےان کی ٹیسٹ میچوں کی اوسط 10 اننگز میں محض 14 پر آگئی ہے۔
یوں تو ہوپ کی 11 اننگز میں 15 کی اوسط بھی خاص بہتر نہیں ہے تاہم باربیڈاس کے 22 سالہ کھلاڑی حالیہ دنوں میں گھریلو کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے 14 رکنی دستہ میں مزید کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ تیز گیند باز میگوئل کیومنس اور الزاری جوزف نیز گیند باز لیون جانسن دوسرے ٹیسٹ کے دستہ میں رکھے گئے تھے مگر پلیئنگ الیون میں نہیں تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hope replaces chandrika in west indies test squad in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply