سندھو، سائنا، سمیر ہانگ کانگ اوپن بیڈ منٹن کے کوارٹر فائنل میں

کاؤلون: چائنا اوپن اور اولمپکس میڈلسٹ پی وی سندھو، پانچویں سیڈ سائنا نہوال، سمیر ورما اور اجے جے رام نے ایک ہی دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
اولمپ? میں نقرئی تمغہ جیتنے والی اور حال ہی میں چائنا اوپن کے طور پر اپنا پہلا سپر سیریز خطاب جیتنے والی سندھو نے اپنی شاندار کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے جمعرات کو تائی پے کی سو یا چن کو یک طرفہ انداز میں 36 منٹ میں 14۔21، 10۔21سے پیٹ دیا۔
سائنا نے چیلنجنگ مقابلے میں جاپان کی سیاکا ساتو کو 16۔21، 21۔9، 18۔21 سے شکست دی جبکہ سمیر ورما نے بھی جاپان کے کاجوماسا سکئی کو 11۔21، 15۔21، 21۔19 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنا لی۔اجے جے رام نے چین کے ہاگیوجیانگ کو 39 منٹ میں 19۔21، 18۔21 سے شکست دی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hong kong open super series pv sindhu storms into quarter final in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply