جاپان سنیگال ورلڈ کپ فٹبال میچ 2-2سے برابر ہو گیا

یکاترن برگ(روس): سنیگال دو بار سبقت لینے کے باوجود اپنی برتری قائم نہ رکھ سکا اور ہار بار جاپان نے گول اتار کر میچ 2-2کی برابری پر ختم کر دیا۔ورلڈ کپ فٹبال 2018کے گروپ ایچ کے اس میچ میں سنیگال کے سادیو مانے نے 11ویں منٹ میں گول کر کے ورلڈ کپ میں اپنا پہلا گول کیا۔یہ گول بڑے خوبصورت موو کی بدولت ہوا۔

11ویں منٹ میں دائی جانب سے موسیٰ واگو نےکراس دیا جسے گینکی ہراگوچی ٹھیک ڈھنگ سے کلیر نہیں کر سکے ۔یوسف صباح علی گول پوسٹ پر شاٹ ماراگول کیپر ایجی کواشیماگین پر قابو نہ پاسکا اور گینداس کے ہاتھوں سے ٹکرا کر واپس آئی تو مانے نے اسے گول پوسٹ میں پہنچا دیا۔لیکن 34ویں منٹ میں جاپان نے بڑی تیزی کے ساتھ جوابی حملہ کیا۔ دفاعی کلاڑی یوٹو ناگاموٹو نے سے پاس ملتے ہی تکاشی انوئی نے زناٹے دار شاٹ زمینی شاٹ لگاتے ہوئے گیند کو گو ل پوسٹ میں پہنچا دیا۔

جاپان نے اس گول کے بعد اپنی اسپیڈ اور چھوٹے چھوٹے پاسوں اور سنیگال کی دفاعی دیوار میںجگہ جگہ شگافوں سے فائدہ اٹھا نے کے منصوبہ کے تحت میچ پر گرفت مضبوط کرنے کی کوشش کی لیکن سنیگال نے ایک نہ چلنے دی بلکہ71ویں منٹ میں پھر برتری حاصل کر لی۔ صباح علی نے ایمبائی نیانگ کو کراس دیا جنہوںنے ایڑھی سے ہی گیند کو ویگیو کی جانب بڑھ ادیا اور19سال فارورڈ نے اسکور2-1کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔لیکن ایک منٹ بعد ہی جاپان کے کوچ اکیرا نیشینو نے ہونڈا اور اسٹرائیکر شینجی اراک زائیکو کو اندر اتارا اور یہ چال کامیاب رہی۔اور جاپان اسکور برابر کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Honda goal gives japan a 2 2 draw with senegal at world cup in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply