سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ہو لینڈ آسٹریلوی ٹیم میں شامل

میلبورن: (یو این آئی) ہیمسٹرنگ کی چوٹ کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے اسٹیو او کیفی کی جگہ لیفٹ آرم اسپنرجان ہولینڈ کو آسٹریلوی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کے فزیو ڈیوڈ بیکلے نے کہا کہ او کیفی کو پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا کی دوسری اننگز کے دوران فیلڈنگ کرتے وقت چوٹ لگ گئی تھی۔
ابتدائی تحقیقات کے بعد اس بات کا پورا امکان ہے کہ وہ اب باقی سیریز سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کے قومی سلیکٹر روڈ مارش نے اوکیفی کے زخمی ہونے پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اوکیفی کا زخمی ہوکر سیریز سے باہر ہونا واقعی مایوس کن ہے۔انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں اچھی بولنگ کی تھی اور سری لنکا کے ٹاپ آرڈر کو متزلزل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Holland called up to replace okeefe in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply