ورلڈ کپ ہاکی :پاکستان ملیشیا میچ 1-1سے برابر

بھونیشور(اڑیسہ):کئی بار کی ورلڈ چمپین پاکستان اور ملیشیا نے ورلڈ کپ ہاکی2018کا دوسرا میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم کر کے اپنے امکانات برقرار رکھے۔

پہلا ہاف اور پھر تیسرا کوارٹر بغیر گول کے برابری پر ختم ہونے کے بعد چوتھے کوارٹر کے51 ویں منٹ میں لیفٹ ونگر محمد عتیق کے فیلڈ گول کی بدولت پاکستان نے1-0کی برتری حاصل کر لی ۔لیکن اس کے بعد ملیشیا کے کھلاڑیوں نے زبردست حملے کر کے بعد دیگرے دو پنالٹی کارنر حاصل کے لیے اور دوسرے پنالٹی کارنر پر 55ویں منٹ میں فیصل سیار ی نے گول کر کے اسکور برابر کر دیا ۔

جو میچ ختم تک 1-1ہی رہا۔اس نتیجہ سے دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کرکے ناک آو¿ٹ مرحلہ میں داخل ہونے کے اپنے امکانات روشن رکھے۔

جرمنی 6پوائنٹس کے ساتھ پول میں سرفہرست ہے۔ ہالینڈ تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اب اگر پاکستان آخری میچ میں ہالینڈ کو ہرا دیتا ہے تو وہ کوارٹر فائنل میں پہنچ جائے۔کیونکہ اس جیت سے اس کے چار پوائنٹس ہوجائیںگے۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں جرمنی نے ہالینڈ کو 4-1سے ہرا کر پاکستان کے امکانات روشن رکھے ۔ملیشیا اگر جرمنی سے جیت بھی جاتا ہے تب بھی وہ کوارٹر فائنل میں نہیں پہنچ سکے گا کیونکہ ہالینڈ سے 0-7سے ہارنے کے باعث اس کا گول فرق پاکستان کے مقابلہ بہت زیادہ ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hockey world cup pakistan and malaysia play out hard fought draw in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment