پاکستان نے ہندوستان میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالی فائی کر لیا

نئی دہلی: کرکٹ کے شوقینوں کو اس وقت زبردست خوشی حاصل ہوئی جب معروف ہاکی ملک پاکستان نے ورلڈ کپ کے لیے کوالی فائی کر لیا۔ موصول اطلاع کے مطابق لندن میں کھیل جارہی ہیرو ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل میں ساتویں پوزیشن حاصل کر کے سبز قمیص پوش ہاکی ٹیم آئندہ سال نومبر میں ہندوستان میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالی فائی کر گئی ہے۔
یہ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ28نومبر تا16دسمبر صوبہ اڑیسہ کے دارالخلافہ بھونیشور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ورلڈ کپ کے لیے کوالی فائی کرنے والی 13ویں ٹیم ہو گیا ہے۔ دیگر ٹیموں میں میزبان ہندوستان، ارجنٹینا، آسٹریلیا، بلجیم، کناڈا، انگلستان ،جرمنی، آئرلینڈ، ملیشیا، ہالینڈ ، اسپین اور نیوزی لینڈ ہیں۔واضھ رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا بہت اچھا ریکارڈ ہے ۔ وہ چار بار عالمی کپ جیت نے والا واحد ملک ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hockey world cup 2018 pakistan qualify for fih tourney in india in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply