حسن سردار پاکستانی ہاکی ٹیم کے منیجر اور ہیڈ کوچ مقرر

اسلام آباد: ہاکی کے عظیم کھلاڑی اور سابق چیف سلیکٹر حسن سردارکو ورلڈ الیون کے خلاف کھیلے جانے والی دو میچز کی سریز کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کا منیجر اور ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔
حسن سردار کوجو پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ہیں اور جن کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ کپ اور اولمپک گولڈ جیتا ہے فرحت خان کی جگہ ہیڈ کوچ بنائے گئے ہیں۔ ریحان بٹ اور محمد ثقلین ان کی معاونت کریں گے۔
دریں اثنا اصلاح الدین کو ٹیم کا چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔ ورلڈ الیون چار روزہ دورہ پاکستان کے دوران 18جنوری کو کراچی میںاور21جنوری کو لاہور میں میچ کھیلے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن اس سریز کو اس نقطہ نگاہ سے دیکھ رہی ہے کہ اس سے یہ پیغام بیرون پاکستان جائے گا کہ پاکستان کھیلنے کے لیے محفوظ مقام ہے اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستانی ہاکی لیگ میں حصہ لینے کے لیے قائل کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hockey legend hassan sardar returns as national teams head coach in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply