ہندوستان نے جونیئرر ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کناڈا پر 4-0کی فتح سے کیا

لکھنو¿: میزبان ہندوستان نے 15 سال بعد جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں خطاب جیتنے کی اپنی مہم کا شاندار آغاز کرتے ہوئے جمعرات کو پول ڈی کے مقابلے میں کناڈا کو 0-4 سے شکست دی۔ دن کے تین دیگر میچوں میں گزشتہ چمپئن جرمنی اسپین کو سخت جدوجہد میں پول سی میں 1-2 سے اور نیوزی لینڈ نے جاپان کو 0-1 سے اور پول ڈی میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 2-4 سے شکست دی۔ ہندوستان نے کناڈا کے خلاف میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فتح کے ساتھ اپنی مہم کی شروعات کی۔ ہندستان کو پہلے گول کے لئے 35 منٹ تک انتظار کرنا پڑا. مندیپ سنگھ نے 35 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے ہندوستان کا کھاتہ کھول دیا۔ ہندستان کو 46 ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک ملا اورہرمن پریت سنگھ نے ہندوستان کی برتری 0-2کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ ورون کمار نے 60 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر ہندوستان کا تیسرا گول داغا جبکہ اجیت پانڈے نے 66 ویں منٹ میں میدانی گول کرکے اسکور 0-4 کر دیا۔زیادہ تر ہندستانی نژاد کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہی کناڈا کی ٹیم ہندوستان کے سامنے کوئی خاص چیلنج نہیں پیش کر سکا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hockey junior world cupindia start on a high as they beat canada 4 0 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply