بنگلہ دیش کو تین رنز سے ہرا کر ویسٹ انڈیز تین میچوں کی سریز میں 1-1کی برابری پر

گیانا: ویسٹ انڈیز دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو3رنز سے شکست دے کر تین ون ڈے میچز کی سریز میں1-1کی برابری پر آگئی۔272رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش 50ویں اوور تک فتح کی دہلیز پر پہنچتی نظر آرہی تھی کہ کپتان ہولڈر نے گیند تھامی اور ادھر ویسٹ انڈیز کے کرکٹ شوقینوں نے دل تھام لیا کیونکہ یہ وہی ہولڈر تھے جن کے پچھلے اوور میںمشفق راحیم اور صابر رحمٰن نے13رنز لے کر ہدف کچھ اور قریب کر دیا تھا۔

لیکن ہولڈر نے پہلی ہی گیند پر جو کہ فل ٹاس اور بے ضرر تھی مشفق رحیم کو ڈیپ مڈ وکٹ پر کیچ آو¿ٹ کرا دیا اور اسٹیڈیم میں غلغلہ مچ گیا۔ حالانکہ یہ وکٹ دلانے والی گیند نہیں تھی بس مشفق کے بلے سے پھسلتے ہوئے پال کے ہاتھوں میں سما گئی۔ مشفق نے67گیندوں پر 5چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے68رنز بنائے۔

اس کے بعد اس اعصابی جنگ کو جیتنے میں ہولڈر کو کوئی مشکل پیش نہٰں آئی اور انہوں نے باقی 5 گیندوں پر صرف چار رنز دے کر ویسٹ انڈیز کو ایک شاندار جیت سے ہمکنار کر دیا۔مشفق سے پہلے شکیب الحسن نے 72گیندوں پر پانچ چوکوں کے ساتھ56، تمیم اقبال نے85ھیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے54اور محمود اللہ نے 51بالوں پر 39رنز بنائے اور دو چھکے لگائے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے جوزف ،ہولڈر، نرس، پال اور بشو نے ایک ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہٹمائر کی سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے 49.3اووروں میں271رنز بنائے۔ ہٹمائر نے 93گیندوں پر تین چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے125اور ریکارڈو پاویل نے 67گیندوں پر 4چوکوں کی مدد سے 44رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین 3وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ شکیب الحسن اور مستفیض الرحمٰن کو دو دو اور مہدی حسن و مشرف مرتضیٰ کو ایک ایک وکٹ ملی۔ہٹمائر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hetmyer spinners fire west indies to series levelling win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply