چنئی سوپر کنگز کے ایک پروگرام میں دھونی کیوں رو پڑے:ویڈیو دیکھیں

چنئی: یوں تو ہر سال ہی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا انتظار رہتا ہے اور جوں جوں دن قریب آتے ہیں کرکٹ شوقینوں کے دل کی دھڑکنیں بڑھنا شروع ہو جاتی ہیں ۔
لیکن اس بار یہ انٹطار کچھ زیادہ ہی شدت اختیار کر گیا اور ہر کرکٹ شوقین اس قدر بیتاب نظر آرہا ہے کہ بس نہیں چل رہاکہ کیلنڈر میں نظر آنے والی ہر تاریخ کو7اپریل بنا دے۔
اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ میچ فکسنگ تنازعہ میں چنئی سوپر کنگزکرکٹ دو سال کا بن باس پورا کر کے آئی پی ایل میں واپس آرہی ہے اور ساتھ ہی اسکے ساتھ ملک کے ہر دلعزیز کرکٹ کھلاڑی و سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی بھی چنئی سوپر کنگز کے کپتان کے روپ میں آرہے ہیں اور دھونی کو تینوں قسم کی کرکٹ کی قیادت سے ہٹانے کے باعث ان کے پرستاروں کو جومایوسی تھی وہ اب دور ہوجائے گی ۔
لیکن یہ سوال پھر اپنی جگہ برقرار ہے کہ دھونی کو رونا کیوں آیا۔بات دراصل یہ تھی چنئی سوپر کنگز کی آئی پی ایل میں واپسی کے بعد کھچا کھچ بھرے ایک آڈیٹوریم میں دھونی چنئی کی واپسی کا ذکر کرتے ہوئے اس قد جذباتی ہوگئے کہ پہلے تو آنکھیں ڈبڈبا آئیں اور پھر وہ رو پڑے ۔ان کو روتا دیکھ کر ان کے دیرینہ رفیق سریش رینا دوڑ کر گئے اور انہیں پانی کی بوتل دی۔

Title: heres why a deeply disturbed ms dhoni broke down during csk event | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply