آسٹریلیا سری لنکا سے تین ٹیسٹ میچوں کی سریز 3-0سے ہار گیا

کولمبو: لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہرات کی سحر انگیز گیندبازی کی بدولت سری لنکا نے آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پانچویں دن بدھ کو 163 رن سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں تین۔صفرسے کلین سوئپ کر لیا۔
اس شاندار کامیابی کا سہرہ مین آف دی میچ اور پھر مین آف دی سریز قرار دیے جانے والے بولر رنگناہرات کے سر جاتا ہے جنہوں نے پہلی اننگز میں6اور دوسری اننگز میں7وکٹ لے کرمیچ میں 13وکٹ لیے اور 13یا اس سے زائد وکٹ لینے کا کارنامہ دوسری بار انجام دیا۔سری لنکا نے پانچویں دن اپنی دوسری اننگز کو آٹھ وکٹ پر 347 رنز پر ڈکلیئر کر دیا. جس کے بعد جیت کے لئے 324 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیا کی پوری ٹیم چائے سے آدھے گھنٹے پہلے ہی 160 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور میزبان ٹیم نے ٹیسٹ 163 رنز سے جیت لیا۔
آسٹریلیا کی پوری ٹیم رنگنا ہیرات کی اسپن کے سامنے بے بس نظر آئی۔پہلی اننگز میں بھی چھ وکٹ نکالنے والے ہرات نے مہمان ٹیم کے بلے بازی کی کمر توڑتے ہوئے مڈل آرڈر اور لو مڈل آرڈر کو پویلین کا راستہ دکھا دیا. انہیں مین آف دی میچ ‘اور’ مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ اس سے پہلے سری لنکا نے پلےکیل میں ہوئے پہلے ٹیسٹ کے لیے 106 رن اور گالے میں ہوئے دوسرے ٹسٹ کو 229 رن سے اپنے نام کیا تھا۔
یہ پہلا موقع ہے جب سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کلین سوپ کیا ہے۔ وہیں اس ہار کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے مقام سے پھسل کر تیسرے مقام پر آ گئی ہے۔سری لنکا نے پانچویں دن صبح اپنی دوسری اننگز میں 4.3 اوور کھیل کر 35 رنز جوڑے اور 347 رنز پر اننگز ڈکلیئر کرکے 323 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
کسل سلوا (115) کے علاوہ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے دھننجے ڈی سلوا نے بھی ناٹ آؤٹ 65 رنز کی اننگز کھیلی۔ جیت کے لئے ملے 324 رنز کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلوی ٹیم کی شروعات اچھی رہی۔
ڈیوڈ وارنر اور شان مارش کی سلامی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لئے 77 رنز کی شراکت کی۔ دلرووان پریرا نے مارش (23) کو مینڈس کے ہاتھوں کیچ کراکر مہما ن ٹیم کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد تو رنگنا ہیرات نے اپنی اسپن کا جادو ب?ھیرتے ہوئے بلے بازی آرڈر کا خاتمہ کر ڈالا۔
آسٹریلیا کا مڈل آرڈر مکمل طور پر فلاپ ثابت ہوا اور پوری ٹیم 44.1 اوور میں 160 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئ۔ کپتان اسٹیون اسمتھ (8)، ایڈم ووگس (1)، موئسس ہینرکس (4)، مشیل مارش (9) پیٹر نیول (2) جیسے بلے باز تو دہائی کے اعداد و شمار تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ مشیل اسٹارک (23) اور ناتھن لیون (12) نے ضرور کچھ جدوجہد کی لیکن یہ ناکافی رہا۔ ہرات نے 18.1 اوور میں 64 رن دے کر سات وکٹ اور پریرا نے 22 اوور میں 71 رن دے کر دو کامیابی حاصل کی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heraths 13 seals australian whitewash in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply