سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سریز 2-0سے جیتی

تصویر سوشل میڈیا
کولمبو: سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو199رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سریز 2-0سے جیت لی۔دیموتھ کرونا رتنے کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سریز قرا ر دیا گیا۔
دوسرے ٹیسٹ میں490رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم میچ کے چوتھے روز 290رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ڈی بریون 232گیندوپر درجن بھر چوکوں کے ساتھ101 اورٹی باؤما 98گیندوں پر 4چوکوں کی مدد سے63رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ایلگر نے80گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے37رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر رنگناتھ ہیرات نے6وکٹ لیے جبکہ دھننجے اور پریرا کو دو دو وکٹ ملے۔
اس میچ کی ایک خاص بات یہ رہی کہ جنوبی افریقہ کے اسپن بولر مہاراج نے پہلی اننگز میں 9اور دوسری اننگز میں 3وکٹ لیے لیکن اس کے باوجود پلڑا سری لنکا کا ہی بھاری رہا۔