ہندوستان کی ہیناسدھو نے دولت مشترکہ کھیلوں کے نشانہ بازی مقابلہ میں گولڈ میڈل جیتا

گولڈ کوسٹ(آسٹریلیا): آسٹریلیا میں ہو رہے 21ویں دولت مشترکہ کھیلوں میںہندوستان کا گولڈ میڈل جیتنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نشانہ بازی کے خواتین مقابلوں میں ہندوستان کی نشانہ باز ہینا سدھو نے 25میٹر پسٹل مقابلہ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔
فائنل مقابلہ میں انہوں نے 38پوائنٹس لے کر دولت مشترکہ کھیلوں میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ہندوستان کا یہ 11واں گولڈ میڈل ہے۔ہندوستانی تمغوںکی تعداد میں مزید اضافہ اس وقت اور یقینی ہو گیا جب باکسر امیت پنگھل نے لائٹ فلائی ویٹ 49کلوگرام کے زمرے کے کوارٹر فائنل میں اساکٹ لینڈ کے عقیل احمد کو 4-1سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہو گئے۔
اس گولڈ میڈل کے ساتھ ہی ہندوستان میڈل فہرست میں تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔ اس نے اب تک 11گولڈ، 4سلور اور5کانسے کے تمغے جیتے ہیں۔اس فہرست میں میزبان آسٹریلیا109میڈلوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔اس میں گولڈ کے41میڈل ہیں۔ دوسرے نمبر پر انگلستان ہے جس نے 23گولڈ می؟ڈلز کے ساتھ مجموی طور پراب تک69تمغے جیتے ہیں۔

Title: heena siddhu wins gold medal in 25 mtr pistol event | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply