محمد شامی کی بیوی نے نان نفقہ کے طور پر ماہانہ دس لاکھ روپے کا مطالبہ کر دیا

نئی دہلی: ہندوستان کے فاسٹ بولر محمد شامی اورور ان کی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان جاری خانگی تنازعہ کم ہونے کے بجائے روز افزوں بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔ اب حسین جہاں نے منگل کو تھانہ میں کیس درج کرانے کے بعد بدھ کے روز شامی سے نان نفقہ کے نام پر ماہانہ10لاکھ روپے کا مطالبہ کر دیا۔
اس معاملہ میں خانگی تشدد قانون مجریہ2005کے تحت درج کیس کی سماعت کرتے ہوئے علی پور عدالت کے تیسرے جوڈیشیل مجسٹریٹ نے شامی اور دیگر ملزموں کو سمن کی تعمیل کے 15روز کے اندر عدالت میں پیش ہونے کہا ہے۔اسی دوران اس معاملہ پر حسین جہان کے وکیل ذاکر حسین نے کہا کہ مجسٹریٹ نے ہماری عذر داری سنی اور فریق مخالف کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کر دیا۔جس کی آئندہ سماعت 4مئی طے کی گئی ہے۔
حسینہ کا کہنا ہے کہ وہ کافی خسارے میں ہے۔
اس نے کہا کہ جب شامل سات دن کے لیے دہلی میںتھا تو میں اس سے ملاقات کرنے گئی۔لیکن وہ جس انداز سے پیش آیا میں اسے کبھی بھول نہیں سکتی۔وہ میری بیٹی سے بھی صرف ایک بار ملا۔اسی درمیان میں نے نان نفقہ کا مطالبہ کیا لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ حسین جہاں نے منگل کو پولس میں جو ایف آئی آر کرائی ہے اس میںاس نے شامی کے علاوہ شامی کی والدہ انجم آراءبیگم، بہن سبینا انجم،بھائی محمد حسیب اور حسیب کی بیوی شمع پروین کو بھی نامزد کیا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hasin jahan demands rs 10 lakh a month as maintenance from mohammad shami in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment