نوجوان افتتاحی بلے بازحسیب احمدبدھ کو ہندستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبوکریں گے

راجکوٹ: انگلینڈ کے19سالہ بلے باز حسیب احمد ہندستان کے خلاف بدھ سے راجکوٹ میں شروع ہو رہے پہلے ٹیسٹ سے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کریں گے۔ 19 سال اور 297 دنوں کے ہو چکے لنکا شائر کے نوجوان حسیب ٹیم میں افتتاحی بلے باز کے طور پر منتخب کئے گئے ہیں اور اس طرح وہ انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبو کرنے والے سب سے نوجوان بلے باز بن جائیں گے۔
حسیب کپتان ایلیسٹیر کک کے اوپننگ پارٹنر کے طور پر اننگز کا آغاز کریں گے۔وہ 2012 کے بعد سے اب تک کک کے 10 ویں جوڑی دار ہوں گے۔ بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ سیریز میں بطور اوپنر بین الاقوامی کیریئر کی شروعات کرنے والے انگلینڈ کے بلے باز بین ڈکٹ ہندستان کے خلاف چوتھے نمبر پر اتریں گے۔
بنگلہ دیش کے خلاف خراب بلے بازی کرنے والے گیری بیلنس کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور انہیں آخری الیون سے باہر رکھا گیا ہے۔ حسیب کو گھریلو ٹورنامنٹوں میں اچھی فارم کا فائدہ ملا۔انہوں نے لنکا شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے 49.91 کے شاندار اوسط سے 1200 رنز بنائے۔انہوں نے یارکشائر کے مضبوط بولنگ اٹیک کے خلاف دو سنچریوں سمیت کل چار سنچری بنائیں۔
کپتان کک نے حسیب کے ٹیم میں شامل کئے جانے پر کہاکہ حسیب نے گزشتہ کچھ عرصے سے انتہائی مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں کم عمر میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے کا موقع ملا ہے۔وہ نیٹ پر کافی اچھا دکھائی دے رہے ہیں اور ان کے پاس یہ شاندار موقع ہے کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں۔یہ ان کیلئے خاص موقع رہے گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haseeb ahmed to debut for england as opener in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply