حسن اور شعیب ملک کی عمدہ اکردگی کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو 7وکٹ سے ہرایا

ابو ظبی: فاسٹ باؤلر حسن علی کی تباہ کن بولنگ اور پھر ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کی طوفانی اننگز کی بدولت پاکستان سری لنکا کو سات وکٹ سے شکست دیکر 3ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-0کی سبقت حاصل کرلی۔یہاں جمعرات کی رات اور ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچمیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور سری لنکا کو 18.3اووروں میں102رنز پر آؤٹ کر کے 103 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر17.2 اوور زمیں پورا کرلیا۔
لیکن محض 18رنز پر جب اس کے دو بہترین بلے باز محض18رنزپر آو¿ٹ ہو گئے تو ایسا محسو ہوا کہ کہیں پاکستان کا بھی سری لنکا جیسا حشر نہ ہو ۔ فخر زمان تیسرے اوور میں 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ون ڈے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بابراعظم بھی پچ پر کافی پریشانی میں دکھائی دیے۔ وہ بمشکل تمام 8 گیندوں پر صرف ایک رن ہی بنا سکے تھے کہ بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہو گئے۔احمد شہزاد بھی جب64کے مجموعی اسکور پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تو یہ خدشہ اور بڑھ گیا۔
لیکن شعیب ملک اور محمد حفیظ نے حملہ ہی بہترین دفاع ہے پر عمل کرتے ہوئے سری لنکا کے بولروں پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دیے اورٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔شعیب ملک31گیندوں کی اپنی اننگز میں4چوکوں کے ساتھ 42 اور محمد حفیظ23بالوں پر تین چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔ سری لنکا کے فاسٹ بولر سنجیا دو وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ اور لیفٹ آرم اسپنر پتھی رانا نے ایک وکٹ لی۔ قبل ازیں سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز دلشان مناویرا اور دنوشکا گنا تھیلاکا نے کیا لیکن عماد وسیم نے دوسری ہی گیند پر مناویرا کو کلین بولڈ کردیا۔ عثمان شنواری نے چوتھے اوور میں گناتھیلاکا کو 18 کے انفرادی اسکور پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔سری لنکا کو تیسرا نقصان نویں اوور میں ہوا جب فہیم اشرف نے سدیرا سمارا وکرما کو 23 رنز پر بولڈ کردیا۔شاداب خان نے گیارہویں اوور کی پہلی گیند پر اشن پرینجنن کو 12 کے انفرادی اسکور پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
محمد حفیظ نے اپنے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر مہیلا اداوتے کو 8 رنز پر آؤٹ کردیا۔ حفیظ نے اسی اوور کی تیسری گیند پر شناکا کو بھی سرفراز احمد کے ہاتھوں اسٹمپڈ آؤٹ کرا دیا۔سری لنکا کو ساتوان نقصان پتھیرانا کا ہوا جہیں حسن علی نے 4 رنز پر اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کردیا۔سری لنکن کپتان تھسارا پریرا 6 رنز بنا کر عمثان شنواری کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔حسن علی نے ادانا کو صفر پر کلین بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔
وکم سنجیا سری لنکا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو حسن علی کا ہی شکار بنے۔ سکوگی پراسنا 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ عثمان شنواری اور محمد حفیظ کے حصے میں دو، دو وکٹیں آئیں۔ شاداب خان، فہیم اشرف اور عماد وسیم نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ حسن علی کی شاندار اور میچ وننگ بولنگ کو نظر انداز کرتے ہوئے دوسری لیفٹ آرم فاسٹ بولر عثمان شنواری کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hasan malik star in emphatic pakistan win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply