سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں ہرمن پریت کے دو گولوں کی مدد سے ہندوستان نے بلجیم کو ہرایا

ڈسیل ڈورف : ہرمن پریت سنگھ کے دو شاندار گولوں کی بدولت ہندستان نے تین ممالک کے انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ میں بلجیم کو پیر کے روز 2-3 سے شکست دے کر اپنی پہلی جیت حاصل کی۔ڈریگ فلکر ہرمن پریت نے 34 ویں اور 38 ویں منٹ میں دو گول داغے جبکہ تیسرا گول رمندیپ سنگھ نے 49 ویں منٹ میں کیا۔ہندوستان کو اس سے پہلے ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میںبلجیم کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس نے جرمنی سے دوسرے میچ میں 2-2 کی ڈرا کھیلا تھا۔بلجیم نے 13 ویں منٹ میں سبقت حاصل کی۔
ہندستان نے 23 ویں اور 24 ویں منٹ میں دو پنالٹی کارنر گنوائے لیکن ہرمنپریت نے دوسرے ہاف میں چار منٹ کے وقفے میں دو گول داغ کر ہندستان کو 1-2 سے آگے کر دیا۔بلجیم نے 45 ویں منٹ میں برابری حاصل کی لیکن رمندیپ نے 49 ویں منٹ میں ہندستان کے لئے میچ کا فاتح گول داغ دیا۔ ہندستان کا اگلا مقابلہ 6جون کو جرمنی سے ہوگا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Harmanpreet singh brace helps india beat belgium in three nations invitational in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply