اسپین کے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں ہرجیت سنگھ جونیئر ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گے

نئی دہلی: ہاکی انڈیا نے اسپین کے والینسیا میں 24 سے 30 اکتوبر تک کھیلے جانے والے چار ممالک کے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کیلئے بدھ کو ہندوستانی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ٹیم کی کمان جہاںہرجیت سنگھ کو سونپی ہے وہیں دفاعی کھلاڑی دیپسان ٹرکی کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔
ٹیم میں سورج کرکیرا اوروکاس ڈھیا گول کیپر کے کردار میں ہوں گے جبکہ ڈفینڈر کے کردار میں آسٹریلوی ہاکی لیگ ( اے ا یچ ایل ) میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ورون کمار کے علاوہ گرندر سنگھ، نائب کپتان ٹرکی، ہرمن پریت سنگھ، ہاردک سنگھ اورآنندلاکڑاہوں گے۔ کپتان ہرجیت کے علاوہ نیل کنٹھ شرما، سانتا سنگھ، سمت اور شمشیر سنگھ بطور مڈفیلڈر موجود رہیں گے۔
فارورڈ کے کردار میں اے ایچ ایل میں مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے چار گول کرنے والے ارمان قریشی، من پریت، گرجنت سنگھ، پروندر سنگھ، اجے یادو، سمرنجیت سنگھ اور اجیت کمار پانڈے ٹیم کو مضبوطی دیں گے۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے علاوہ میزبان اسپین، جرمنی اور بیلجیم کی ٹیمیں ہوں گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Harjeet singh to lead indias junior hockey team at 4 nation tournament in spain in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply