وراٹ کوہلی نے سریز جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو دیا

پلے کیل: (یو این آئی) سری لنکا کے خلاف کلین سویپ کے ساتھ غیر ملکی زمین پر 0-3 سے ٹسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنے والی ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے پیر کو تیسرے ٹیسٹ میں ملی جیت کو شاندار قرار دیتے ہوئے اس کا سہراٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے سر باندھا۔ ہندستان نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 171 رن سے اپنی چوتھی سب سے بڑی ٹیسٹ جیت درج کرتے ہوئے سیریز0-3 سے کلین سویپ بھی کر لی- میچ کے بعد پرجوش نظرآ رہے کپتان وراٹ نے کہا “یہ ایک اچھا دن اور یہ ایک اچھی جیت ہے۔ اس طرح کی شاندار جیت سے ہمیشہ اچھا احساس ہوتا ہے۔ ” غیر ملکی زمین پر ٹیسٹ سیریز میں اس تاریخی فتح کے بعد انہوں نے کہا “ہماری ٹیم کے لیے تمام کھلاڑیوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ہاردک پانڈیا کی موجودگی سے خاص طورپر ہمیں مڈل آرڈر میں بہت مضبوطی ملی ہے۔ کپتان نے کہا کہ یہ ایک نوجوان ٹیم ہے اور ہمارے کھلاڑی تمام امتحانات کے لیے تیار ہیں۔ میچ کے ہر شعبہ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے سے ایسا ہی ہوتا ہے۔
ہندستان نے سری لنکا کو اس ٹیسٹ سیریز میں یک طرفہ انداز میں شکست دی۔ پہلے گالے ٹیسٹ میں 304 رن سے، دوسرے کولمبو میچ میں اننگز اور 53 رن سے اور تیسرے میچ میں اننگز اور 171 رن سے شکست دی۔مسٹر بھروسہ مند چتیشور پجارا کا بھی سیریز میں اہم کردار رہا اور وہ دو سنچریوں سمیت 77.25 کی اوسط سے 309 رن بنا کر ٹیم کے دوسرے ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا “میں اور اجنکیا رہانے انڈین آئل کے لیے ایک ساتھ کھیلتے ہیں اور کافی رن بناتے ہیں۔ ہمیں اپنی صلاحیتوں پر پورااعتماد ہے۔ میں آگے اور کاؤنٹی میچ کھیلنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے اس سے کافی مدد ملتی ہے۔
وہیں اجنکیا رہانے نے بتایا کہ غلط شاٹ کھیل کر جب وہ پہلی اننگز میں جلد آؤٹ ہوگئے تھے تو بیٹنگ کوچ سنجے بانگڑ انہیں اپنے ساتھ باہر ڈنر کیلئے لے گئے اور مثبت ہوکر کھیلنے کی ترغیب دی۔ رہانے (229) سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں ٹیم انڈیا کے تیسرے ٹاپ اسکورر رہے۔ اس دوران سری لنکا کی ٹیم کے کپتان دنیش چنڈیمل نے سیریز میں ملی یکطرفہ شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے چیلنج بتایا۔ انہوں نے کہا “آپ ٹاس کو کنٹرول نہیں کر سکتے ہیں۔یہ مشکل سیریز رہی۔ ہندستان نے اچھا کرکٹ کھیلا جبکہ ہماری بلے بازی اور گیند بازی اوسط درجہ کی تھی۔ہمیں اپنے کھیل پر مزید توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ “

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hardik pandya was biggest positive says virat kohli in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply