ہاردیک پانڈیا کمر میں تکلیف کے باعث ایشیا کپ سے باہر،دیپک چاہر دوبئی روانہ

دوبئی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے اس خبر کی تصدیق کر دی کہ آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کمر میں شدید تکلیف کے باعث ایشیا کپ کے باقی میچز نہیں کھیل پائیں گے اور ان کے متبادل کے طور پر دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر دیپک چاہر کو ،جو وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے پسندیدہ اور چہیتے کھلاڑی ہیں، ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے اور وہ دوبئی پروز کر گئے۔

چاہر دھونی کی قیادت میں چنئی سوپر کنگز کی طرف سے کھیلتے ہیں اور اس بار آئی پی ایل میں انہوں نے اپنی تباہ کن باؤلنگ سے دس وکٹ لے کر چنئی سوپر کنگز کو اس بار چمپین بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

واضح ہو کہ پاکستان کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئے ہاردیک پانڈیا کی کمر میں کھنچاؤ آگیا تھا اور وہ اپنا پانچواں اوور پورا نہیں کر سکے تھے اور پانچویں اوور میں پانچویں گیند پر کریز پر اوندھے منھ گر پڑے تھے۔ انہیں اسٹریچر پر ڈال کے ڈریسنگ رول لے جایا گیا تھا۔ ان کے اس اوور کو انباٹی نے پورا کیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hardik pandya ruled out of asia cup 2018 deepak chahar likely replacement in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment