ہاردیک پانڈیا نے مین آف دی سریز ایوارڈ جیت کر خود کو کپل دیو کا متبادل تسلیم کرا لیا

نئی دہلی: باوجود ایک سنچری اور دو ہاف سنچریوں کےساتھ 294رنز بنا کر دونوں ٹیموں کی جانب سے سریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افتتاحی بلے باز روہت شرما کو نظر انداز کر کے ناگپور رن ڈے میچ میں آل راو¿نڈر ہاردیک پانڈیا کو مین آف دی سریز قرار دے کر ججز نے ثابت کر دیا کہ کپل دیو کے بعد ہندوستانی کرکٹ میں ایک آل راو¿نڈر کی جو کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی وہ اس لڑکے نے پوری کر دی۔واضح رہے کہ افتتاحی بلے باز روہت شرما کی شاندار سنچری اور ساتھی افتتاحی بلے باز اجنکیارہانے کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے124رنز کی پارٹنرشپ کی بدولت ہی ہندوستان نے ناگپور ون ڈے میچ میں بھی آسٹریلیا کو7 وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سریز 4-1سے جیتنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔243رنز کے تعاقب میں ہندوستان کو پہلا جھٹکا 23اوور میں124کے اسکور پر رہانے کے آو¿ٹ ہونے کی شکل میں لگا ۔انہیںفاسٹ باو¿لر کولٹرنائیل نے انہیں ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ کیا۔
انہوں نے74گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے61رنز بنائے۔ یہ ان کے کیریر کی 23ویں ہاف سنچری تھی۔کپتان وراٹ کوہلی نے روہت کے ساتھ مل کر ٹارگٹ کا کامیابی کے ساتھ تعاقب کرتے ہوئے دوسرے وکٹ کی رفاقت میں99رنز کا اضافہ کیا۔ 223کے مجموعی اسکور پر روہت 109گیندوں پر 11چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 125رنز بناکر اور4رنز کے اضافہ کے بعد ہی روہت بھی 55بالوں پر39رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے ۔ ان دونوں کا وکٹ لیگ اسپنر زمپا کو ملا۔لیکن اس وقت تک یہ دونوں بلے باز ٹیم انڈیا کی جیت یقینی کر چکے تھے۔باقی بلے بازوں کو محض خانہ پری کرنا تھی جو منیش پانڈے اور کیدار جاڈھو نے42.2اووروں میںکر دی۔روہت شرما کو ان کی سنچری کے لیے مین آف دی میچ اور ہاردیک پانڈیا کو مین آف دی سریز قراردیا گیا۔اس سے قبل ہندوستانی گیند بازوں نے پاور پلے میں بے تحاشہ رنز لٹا کر آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کو مڈل آرڈر کے بلے بازوں کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم تیار کرنے کی راہ پر ڈالنے کے بعد زبردست واپسی کرتے ہوئے بہترین گیند بازی کا مظاہر کیا ۔انہوں نے وقفہ وقفہ سے وکٹ لے کر آسٹریلیا کو ایک بڑا اسکور بنانے سے روک دیا اسے مقررہ اووروںمیں نو وکٹ پر صرف 242 رنز ہی بنانے کا موقع دیا۔ کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کے بلے باز گزشتہ میچ کی کارکردگی کو دہرا نہیں سکے اور مہمان ٹیم مقررہ 50 اوور میں وہ نو وکٹ پر 242 رن ہی بنا سکی۔
مڈل آرڈر کے بلے باز مارکس اسٹوئنس نے 46 رن کا سب سے بڑا اسکور بنایا جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 42 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے صورتحال کو کسی حد تک سنبھالا۔ ہندوستانی ٹیم کے گیند بازوں نے بنگلور ون ڈے میں کی گئی غلطیوں کا ازالہ کیا اور بڑی حد تک کفایتی گیند بازی کی جس میں اس بار اسپنروں کا کردار کافی اہم رہا۔گزشتہ میچ میں بہت مہنگے ثابت ہوئے اسپنر اکشر پٹیل نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 10 اوورز میں 38 رن کے عوض تین وکٹ حاصل کیے۔دیگر اسپنروں میں چائنامین بولر کلدیپ یادو نے 10 اوور میں کوئی وکٹ نہیں لیا اور 48 رنز دیے جبکہ کیدار جادھو نے اتنے ہی اوورز میں 48 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔ میڈیم پیسر جسپریت بمرہ کو 51 رن پر دو وکٹ ملے۔بھونیشور کمار کو 40 رن پر ایک وکٹ اور ہردک پانڈیا کو 14 رن پر ایک وکٹ ملا۔آسٹریلیا نے ناگ پور کے وی سی اے اسٹیڈیم میں اچھی شروعات کی اور افتتاحی رفاقت میں ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے 66 رنز کی ٹھوس شراکت کی۔ فنچ نے 36 گیندوں میں 6 زبردست چوکے لگاتے ہوئے 32 رنز بنائے، لیکن پانڈیا نے انہیں بمراہ کے ہاتھوں کیچ کراکر ہندستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعدوکٹوں کی جھڑی لگ گئی۔ دوسرے اینڈ پر کپتان اسمتھ سمیت دو اہم بلے بازوں کی وکٹیں گرنے کے بعد، وارنر کاصبر بھی جواب دے گیا اور وہ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعدتیسرے بلے باز کے طور پر آو¿ٹ ہو گئے۔ وارنر نے 62 گیندوں میں پانچ چوکوں کے مدد سے 53 رن بناکر سب سے بڑی اننگز کھیلی 53 رنز بنائے لیکن پٹیل کی گیند پر مینش پانڈے کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اس کے بعد پیٹر ہینڈ اسکمب (13) کو اپنا شکار بنا یا اور 118 رنز تک آسٹریلیا کے چار سرفہرست بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ ہندستانی اسپن تکڑی اکشر، کلدپ اور جادھو نے 30 اوورز تک گیند بازی کی اور آسٹریلیا کے چار وکٹ گرا دیے۔ اس پچ پر 300 سے زائد اسکور کی توقع کی گئی تھی لیکن آسٹریلوی کھلاڑی بنگلور کی کارکردگی نہیں دوہرا سکے۔ مڈل آرڈر میں ، ٹریوس (42) اور اسٹونیس (46) نے پھر پانچویں وکٹ کے لئے 87 رنز کی شراکت کی اور ٹیم کو 200 سے زائد کے اسکور تک پہنچانے میں مدد کی۔ ٹریوس نے اپنی 59 گیندوں کی اننگز میں چار چوکے لگائے اور انہیں پٹیل نے اپنا شکار بنایا جبکہ اسٹوئنس نے 63 گیندوں کی اپنی اننگز میں چار چوکے ایک چھکا لگایا۔ بمراہ نے 5 رن کے وقفے میں انہیں ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ کیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین میتھیو ویڈ صرف 20 رنز اسکور کر سکے اور بمرا ہ نے اجنکیا رہانے کے ہاتھوں انہیں کیچ کراکر اپنا دوسرا وکٹ حاصل کیا۔ جیمز فاکنر (12) رن آو¿ٹ ہوئے، ناتھن کالٹر نائل (صفر) کو بھونیشور کمار نے کھاتہ کھولنے کا موقع ہی نہیں دیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hardik pandiya declared man of the match in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply